تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

ٹانگوں سے محروم باہمت کرکٹر، بچے کی ویڈیو وائرل

کرکٹ سے محبت ہو تو معذوری کوئی عذر نہیں ہوتی، اس بات کو ثابت کیا اُس بچے نے جس کی ویڈیو لیجنڈری کرکٹر سچن ٹنڈولکر نے شیئر کی اور باہمت کھلاڑی کو خراج تحسین پیش کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر سچن ٹنڈولکر نے سال نو کے پہلے روز ایک ایسی ویڈیو شیئر کی جس میں معذور بچہ اپنے دوستوں کے ساتھ کرکٹ کھیل رہا اور بجائے رنر کی مدد کے خود سے رن لینے کی کوشش کررہا ہے۔

سچن ٹنڈولکر نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’سال 2020 کا آغاز اس متاثر کن بچے ماڈا رام کی ویڈیو کو دیکھ کر کریں جس میں وہ اپنے دوستوں کے ساتھ کرکٹ کھیل رہا ہے‘۔

لیجنڈری کرکٹر نے لکھا کہ اس ویڈیو نے میرا دل جیت لیا اور امید ہے آپ بھی دیکھ کر بچے کی ہمت سے متاثر ہوئے ہوں گے۔سچن ٹنڈولکر کی شیئر کردہ ویڈیو کو صارفین نے خوب سراہا اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ وائرل ہوگئی، سب نے بچے کی ہمت کو داد دی۔

https://www.facebook.com/SachinTendulkar/videos/1063104457357474/

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹانگوں سے محروم بچہ اپنے دوستوں کے ساتھ کرکٹ کھیل رہا ہے، وہ بیٹنگ کرتے وقت اپنے گھٹنوں پر کھڑا ہوتا اور جیسے ہی گیند آتی شارٹ مار کر گھٹنوں گٹھٹنوں دوڑ کر رن بناتا ہے‘۔

Comments

- Advertisement -