تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

سعودی عرب سے پاکستان آنے والے مسافروں کیلئے مشکلات کھڑی ہوگئیں

کراچی: سعودی عرب سے پاکستان آنے والے 8 مسافروں میں کوروناوائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سعودی دارالحکومت ریاض سے کراچی پہنچنے والے 8 مسافر وبا کا شکار پائے گئے۔ مسافر سعودی ایئرلائن کی پرواز ‘ایس وی 708’ کے زریعے یہاں پہنچے تھے۔

ریاض سے کراچی پہنچنے والے مسافروں کے ایئرپورٹ پر کورونا ریپڈ ٹیسٹ کیے گئے، نتائج آنے پر پتا چلا کہ مذکورہ افراد عالمی کورونا وبا کا شکار ہیں۔

محکمہ صحت سندھ کا کہنا تھا کہ آٹھ مسافروں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہونے پر انہیں قرنطینہ کے لیے سندھ گورنمیٹ قطر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

دو روز قبل بھی سعودی شہر جدہ سے کراچی پہنچنے والے 9 مسافر کورونا میں مبتلا نکلے تھے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب سمیت دیگر خلیجی ریاستوں سے وطن لوٹنے والے مسافروں کے ریپڈ ٹیسٹ کیے جاتے ہیں۔ اس سے قبل بھی متعدد مسافروں میں کورونا کی تصدیق ہوچکی ہے۔

Comments

- Advertisement -
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں