تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

سعودی ویزا ہولڈرز کے لیے مشکلات

ریاض: سعودی عرب میں مقیم غیرملکیوں کے ویزے کی توسیع میں مشکلات پیش آئیں تو کفیل کو چاہیے کہ وہ متعلقہ انتظامیہ سے رابطہ کرے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت میں آن لائن پلیٹ فارم ‘ابشر’ انتظامیہ نے وضاحت پیش کی کہ اگر ایپ کے ذریعے مکفول کے ویزے کی توسیع نہ ہورہی ہو تو کفیل، انتظامیہ یا کال سینٹر سے رجوع کرکے مسئلہ حل کرائے۔

ابشر کے ذریعے غیر ملکی کارکن کے ویزے کی توسیع میں فنی مشکلات درپیش ہوں تو کفیل انتظامیہ یا کال سینٹر سے رجوع کرکے مسائل دور کراسکتا ہے۔

ایپ انتظامیہ کے مطابق مکفول کی ویزے میں توسیع نہ ہونے کی وجہ فنی مشکلات ہو سکتی ہیں۔

کفیل کے لیے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ ایسی صورت میں کفیل ٹوئٹر پر انتظامیہ سے رابطہ کرکے اپنانام اور شناختی کارڈ نمبر کا اندراج کرائے، اس کے ساتھ اپنا رابطہ نمبر، مکفول کا نام اور اقامہ نمبر کے علاوہ مسئلے کی وضاحت کرے۔

سعودی عرب کی سفری پابندی، غیرملکیوں کے لیے اہم وضاحت آگئی

علاوہ زیں مذکورہ مسئلے کے حل کے لیے ابشر اکاؤنٹ کے ذریعہ بھی سروس سینٹر سے یا ٹیلی فون کے ذریعہ رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ خیال رہے کہ ایک سعودی شہری نے استفسار کیا تھا کہ اس کے مکفول کے ویزے کی مدت ختم ہونے والی ہے اور توسیع بھی نہیں ہورہی جس پر مذکورہ بالا وضاحت کی گئی۔

Comments

- Advertisement -