ہفتہ, جنوری 24, 2026
اشتہار

چینی شہری کےقتل میں ملوث ملزمان کوحیدرآباد سےگرفتارکیا گیا‘ ثاقب اسماعیل میمن

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ڈئی آئی جی سی ٹی ڈی ثاقب اسماعیل میمن کا کہنا ہے کہ چینی شہری کے قتل کا واقعہ دہشت گردی نہیں کمپنی کا اندورنی معاملہ لگتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی آئی جی سی ٹی ڈی ثاقب اسماعیل میمن کا کہنا ہے کہ چینی شہری کے قتل میں ملوث 2 ملزمان کو حیدرآباد سے گرفتار کیا گیا۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ ملزمان سے تفتیش کے لیے جے آئی ٹی بنانے کے لیے خط لکھ رہے ہیں۔

ثاقب اسماعیل میمن کا کہنا تھا کہ ممکنہ طورپرچینی شہری کواجرتی قاتل کے ذریعے ٹارگٹ کیا گیا، چینی شہری پرائیویٹ کمپنی میں بطورایم ڈی تعینات تھے۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ چینی شہری کی تعیناتی پرکمپنی کے کچھ پارٹنرزخوش نہیں تھے، دوران تفتیش کچھ ملازمین اورمالکان کے بیانات میں تضاد پایا۔

ثاقب اسماعیل میمن کا کہنا تھا کہ ملزمان کی شناخت میں مدد دینے والے کو20 لاکھ انعام دیا جائے گا۔


سی ٹی ڈی کی حیدرآباد میں کارروائی‘ 2 ملزمان گرفتار

خیال رہے کہ گزشتہ روز صوبہ سندھ کے شہر حیدرآباد میں محکمہ انسداد دہشت گردی سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے چینی باشندے کے قتل میں ملوث 2 ملزمان گرفتار کیا تھا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک’پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں