تازہ ترین

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

نوجوانوں کی تربیت کے لیے ’ڈیجی اسکلز پروگرام‘ کا افتتاح

اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے ڈیجی اسکلز پروگرام کا افتتاح کردیا‘ پاکستان کے دس لاکھ نوجوانوں کو ڈیجیٹل دنیا کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنےکے لیے اس منصوبے کا آغاز کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن میں منعقد ہونے والی اس پروقار تقریب میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وطنِ عزیز کے نوجوانوں کی ڈیجیٹل مہارتوں کو مہمیز کرنے کے لیے تشکیل دیے جانے والے پروگرام کا افتتاح کیا۔

اس منصوبے کے تحت ماضی کے روایتی طریقہ کار کی نسبت نوجوانوں کو ڈیجیٹل اسکلز کی تربیت آن لائن ماڈیولز کے ذریعے فراہم کی جائے گی‘ یاد رہے کہ یہ طریقہ کار انتہائی آزمودہ تصور کیا جاتا ہے اور جدید دنیا میں کئی یونی ورسٹیز اس طریقے سے دنیا بھر میں بیٹھے اپنے طالب علموں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کررہی ہیں۔

اس موقع پر تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ملک کی مختلف فیلڈز میں کام کرنے کےلیے درکار افراد کی معیاری اور مارکیٹ سے ہم آہنگ ٹیکنیکل ٹریننگ مہیا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ ڈیجی اسکلز پروگرام کے ذریعے آمدن کے روایتی طریقہ کار کے بجائے ملک کے نوجوانوں کو آن لائن نوکریاں حاصل کرنے اور آن لائن کمانے کے طور طریقوں میں مہارت مہیا کی جائے گی۔ وزیراعظم یہ بھی کہا کہ انہیں یقین ہے کہ خواتین بالخصوص نوجوان لڑکیا ں اس میدان میں آگے آئیں گی اور ایک کامرس کی دنیا میں اپنی جگہ بنائیں گی۔

یاد رہے پاکستان کا شمار آن لائن سروسز مہیا کرنے والے بڑے ممالک میں ہوتا ہے اور امید کی جارہی ہے کہ یہ انڈسٹری سنہ 2020 تک 15 سے 25 ارب ڈالر کی انڈسٹری بن جائے گی‘ اور ا س میدان میں نوجوانوں کے لیے کمانے کے بے پناہ غیر روایتی مواقع میسر ہوں گے ‘ جس کے لیے ان کا تربیت یافتہ ہونا ضروری ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -