منگل, ستمبر 8, 2026
اشتہار

ریڑھی بان کے لیے ڈیجیٹل سرٹیفکیٹ لازمی قرار

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور : صوبہ خیبر پختونخوا میں ٹھیلا لگانے کیلیے بھی کمپیوٹرائزڈ رجسٹریشن کرانا ضروری ہے, ہر ریڑھی بان کے لیے رجسٹریشن اور وینڈنگ سرٹیفکیٹ لازمی قرار دے دیا گیا۔

کے پی اسمبلی نے ریڑھی بانوں سے متعلق پروٹیکشن بل 2026 منظور کر لیا ہے، صوبے کے ایک لاکھ 40 ہزار سے زائد ریڑھی بانوں کو پہلی بار قانونی تحفظ ملے گا۔

منظور کردہ بل کے مطابق 14 سال یا اس سے زائد عمر کا شخص ریڑھی بان کے طور پر رجسٹر ہو سکے گا، ہر ریڑھی بان کے لیے رجسٹریشن اور وینڈنگ سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔

Govt Schemes and Programs- All Updates by ARY News

رجسٹرڈ وینڈرز کو کیو آر کوڈ پر مبنی ڈیجیٹل وینڈنگ سرٹیفکیٹ جاری ہوگا، غلط معلومات یا شرائط کی خلاف ورزی پر سرٹیفکیٹ معطل یا منسوخ کردیا جائے گا۔

بل کے متن کے مطابق ریڑھی بان کو اس کے سرٹیفکیٹ کی معطلی یا منسوخی کے خلاف اپیل کا حق دیا گیا ہے، رجسٹرڈ ریڑھی بان کو بلاجواز ہراسانی اور بےدخلی سے قانونی تحفظ ملے گا۔

وینڈنگ سرٹیفکیٹ فروخت یا منتقل کرنے پر 3 ہزار روپے تک جرمانہ عائد ہوگا، غیرقانونی تجاوزات، صفائی کی خلاف ورزی، ممنوعہ اشیا کی فروخت پر بھی کارروائی ہوگی۔

اس کے علاوہ ریڑھی بان کو ہراساں کرنے والے سرکاری اہلکار کیخلاف محکمانہ کارروائی ہوگی، دکاندار یا شہری کی جانب سے ہراسانی پر 20 ہزار روپے جرمانہ یا ایک ماہ قید ہوسکے گی۔

متن کے مطابق ایک لاکھ 40 ہزار سے زائد ریڑھی بان سالانہ 380 ارب روپے سے زائد کا کاروبار کرتے ہیں، یہ شعبہ سالانہ تقریباً 130 ارب روپے قومی معیشت میں حصہ ڈالتا ہے۔

مؤثر ریگولیشن سے سالانہ ڈھائی سے 5 ارب روپے اضافی آمدن حاصل ہو سکتی ہے، مقامی حکومتوں کے لیے اسٹریٹ وینڈرز سے متعلق یہ پہلا جامع قانونی فریم ورک ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں