تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

سائنس کی دنیا میں حیرت انگیز ایجاد، جدید کموڈ متعارف

لاس ویگاس: امریکا میں جاری سالانہ کنزیومر الیکٹرونکس شو میں ایسی شاندار سائنسی ایجادات متعارف کروائی جارہی ہیں جنہیں دیکھ کر  تعریف کیے بغیر نہیں رہا جاسکتا۔

سالانہ کنزیومر شو میں امریکی کمپنی ’کوہلر‘ نے ایسا ٹوائلٹ (کموڈ) متعارف کروایا جس میں سائنس کے شاہکار کو بہترین انداز میں سموتے ہوئے اسے جدید سہولیات سے آراستہ کیا گیا ہے۔

جدید سہولیات سے آراستہ ’کموڈ‘ پر بیٹھنے کے بعد صارف کو خود کچھ بھی کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

سائنسی ماہرین انسانی زندگی کو آسان بنانے کے لیے نت نئی ایجادات سامنے لارہے ہیں اس لیے اب ماہرین نے جدید گھر، کمرے، موبائل کے بعد وہ ٹیکنالوجی متعارف کروائی جس کا شاید کوئی تصور نہیں کرسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ماہرین کا بڑا کارنامہ، ڈیجٹل پلکیں تیار

جی ہاں! جدید سائنسی کموڈ کا ڈھکن کسی بھی شخص کے بولنے پر کھلے گا اور رفع حاجت کے وقت جسم کے درجہ حرارت کو درمیانہ رکھے گا اور فراغت کے بعد خود بہ خود فلیش بھی کرے گا۔

فلیش پر خوبصورت ایل ای ڈی بلب اور میوزک ڈیوائسز لگائی گئی ہیں جبکہ اس کا کنٹرول کسی بھی اسمارٹ فون سے کیا جاسکے گا۔

اسمارٹ باتھ روم کا یہ بھی کمال ہوگا کہ یہ صارف کو غذاؤں کی تجویز کے ساتھ جسم میں موجود فائبر کی تعداد کو آگاہ کرے گا ساتھ ہی یہ سہولت دی گئی ہے کہ جب آپ گرم پانی کا حکم دیں تو کموڈ میں نصب سسٹم آپ کے حکم کی تعمیل کرے۔

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ ’موبائل فون میں ایپ انسٹال کرنے کے بعد صارف اپنی مرضی سے مذکورہ تمام کام کروا سکے گا، جدید کموڈ کی قیمت 5 سے 8 ہزار ڈالر کے درمیان رکھی جائے گی جو پاکستانی کرنسی کے حساب سے تقریبا (6 سے 8 لاکھ روپے) کے قریب بنتے ہیں‘۔

کنزیومر شو میں متعارف کروایا جانے والا کموڈ رواں سال کے اختتام تک مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -