جمعہ, فروری 7, 2025
اشتہار

خیبرپختونخوا میں پہلی مرتبہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے سنہرے دور کا آغاز

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور : پشاور میں پہلی بار ڈیجیٹل کمپلیکس کے قیام کے منصوبہ کا آغاز کیا جارہا ہے، منصوبے کے لئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط آج ہوں گے، جس سے آئی ٹی اور ٹیلی کام سیکٹر میں نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوامیں پہلی مرتبہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے سنہرے دور کا آغاز ہورہا ہے، پشاور میں ڈیجیٹل کمپلیکس کے قیام کے منصوبہ تیار ہے ، کیا جارہا ہے، منصوبے کے لئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط آج ہوں گے ، محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی اورضلعی حکومت کے نمائندے دستخط کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل کمپلیکس کے لیے ضلعی حکومت 25 کنال اراضی دے گی، اس منصوبے سے آئی ٹی اور ٹیلی کام سیکٹر میں نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔

منصوبے سے آئی ٹی اورٹیلی کام  میں نوجوانوں کوروزگار کے مواقع میسر آئیں گے

مشیرآئی ٹی کامران بنگش نے کہا ڈیجیٹل کمپلیکس کے قیام کے لیے 3 ارب روپے مختص کیےگئے ہیں، ڈیجیٹل کمپلیکس17 منزلہ عمارت ہوگی، نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کیلئے منصوبہ سنگ میل ثابت ہوگا، ڈیجیٹل کمپلیکس سے صوبے کو بھی خاطر خواہ ریونیو حاصل ہوگا۔

یاد رہے رواں سال کے آغاز میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے سائنس و ٹیکنالوجی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کامران بنگش نے ایک اجلاس میں انکشاف کیا تھا کہ پشاور میں ڈیجیٹل ٹاور اور کمپلیکس کے قیام کیلئے ضلعی حکومت سے اراضی کے حصول کیلئے بات چیت مثبت سمت میں آگے بڑھ رہی ہے، اس سلسلے میں مذکورہ منصوبوں کیلئے 25کنال اراضی فراہم کرنے کے بارے میں اصولی طور پر اتفاق کیا گیا ہے۔

کامران بنگش کا مزید کہنا تھا کہ پشاور ملک کا سب سے پہلا شہر ہو گا، جہاں ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پر مبنی سمارٹ سٹی کا قیام عمل میں لایا جائےگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں