تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

وزیر اعظم کا بڑا قدم، پاکستان پوسٹ کے روایتی نظام میں انقلابی تبدیلی کا آغاز

اسلام آباد: کل سے ملک میں ڈیجیٹل فرنچائز پوسٹ آفسز کے پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز کیا جا رہا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ادارے جدت کے جانب گامزن ہیں، پاکستان پوسٹ کے روایتی نظام میں بھی انقلابی تبدیلی کا آغاز ہونے جا رہا ہے، اس سلسلے میں کل سے ڈیجیٹل فرنچائز پوسٹ آفسز کا پائلٹ پراجیکٹ شروع ہوگا۔

ڈیجیٹل فرنچائز پوسٹ آفسز سے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے بہترین سہولتیں ملیں گی، یہ ڈیجیٹل فرنچائز صارفین کو 2 سو سے زائد فنانشل سروسز فراہم کریں گے، بلوں اور اسکول فیسوں کی ادائیگی، اندرون و بیرون ملک رقم کی منتقلی بھی ہو سکے گی۔

اس سہولت کے ذریعے صارفین گھر بیٹھے یوٹیلیٹی اسٹورز سے اشیائے ضروریہ بھی منگوا سکیں گے، بھجوائے گئے سامان کی مکمل ٹریکنگ اور آن لائین ٹریسنگ ممکن ہو سکے گی، 3 سال میں ایک لاکھ 25 ہزار ڈیجیٹل فرنچائز پوسٹ آفسز کھولے جائیں گے۔

اس منصوبے سے ڈھائی لاکھ افراد کو براہ راست روزگار ملے گا، پائلٹ پراجیکٹ کے تحت 50 فرنچائز پوسٹ آفسز کل سے آپریشنل ہو جائیں گے، ابتدائی طور پر صرف ڈیڑھ لاکھ روپے سے اسٹارٹنگ کٹس حاصل کی جا سکیں گی۔

ڈیجیٹل فرنچائز آن لائن پورٹل اور موبائل ایپ کے ذریعے آپریٹ ہوگی، یہ پوسٹ آفسز صارفین کو ویلیو ایڈڈ سروس بھی فراہم کریں گے۔

Comments

- Advertisement -
عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔