جمعہ, دسمبر 13, 2024
اشتہار

پاکستان میں ڈیجیٹل گورننس منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کے ملکی اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کے عزم کے تحت پاکستان میں ڈیجیٹل گورننس منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن روڈ میپ پر مشاورت مکمل کرلی، یونائیٹڈ نیشن ڈویلپمنٹ پروگرام کے ڈیجیٹل گورننس ونگ نے وزیر اعظم کو تفصیلی بریفنگ دی۔

وزیر اعظم نے یو این ڈی پی ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن اور روڈ میپ کو سراہا۔

- Advertisement -

اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے حصول کے لیے پاکستان پرعزم ہے، گورننس کی بہتری کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال اہمیت کا حامل ہے۔ ٹیکنالوجیز کا استعمال حکومتی پالیسیوں کو بہتر کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

اجلاس میں وزیر اعظم کو ابتدائی طور پر 5 ترجیحی ڈیجیٹل انٹروینشنز ٹرانسفارمیشن پر بریفنگ دی گئی۔ نادرا، احساس، پولیس انویسٹی گیشن اور سرمایہ کاری بورڈ کو ڈیجیٹل کیا جائے گا۔

بریفنگ کے مطابق ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی ابتدا نادرا کی ڈیجیٹل رجسٹریشن اور ڈیجیٹل آئی ڈی سے ہوگی، ٹرانسفارمیشن پلان کے تحت ڈیجیٹل پے منٹ سسٹم پر بھی کام ہوگا۔ احساس پروگرام کے لیے ون ونڈو پورٹل کے قیام پر مشاورت کی گئی۔

اجلاس میں پولیس کی تفتیش کا روایتی مینوئل طریقہ کار بھی بدل کر ڈیجیٹلائزیشن کرنے پر غور کیا گیا، ملک بھر کے لیے ایک نیشنل ایمرجنسی ہیلپ لائن قائم کی جائے گی۔ بروقت ایکشن کے لیے ہیلپ لائن کو نیشنل پولیس بیورو سے منسلک کیا جائے گا۔

اجلاس میں روزگار کی فراہمی سے متعلق مکمل ریکارڈ بھی ڈیجیٹل کرنے کا فیصلہ کیا گیا، پہلی بار قومی سطح پر نیشنل جاب پورٹل کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں