لاہور : ”اپنی زمین اپنا گھر” پروگرام میں درخواست دینے والوں کے لئے بڑی خبر آگئی ، 2 ہزار مفت پلاٹس کی قرعہ اندازی مکمل کرلی گئی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبائی وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے "اپنی زمین، اپنا گھر” پروگرام کے تحت 19 اضلاع میں 2 ہزار مفت پلاٹس کی ڈیجیٹل قرعہ اندازی مکمل کر لی ہے۔
اس اسکیم کے ذریعے مستحق اور بے گھر خاندانوں کو بغیر کسی فیس کے مالکانہ حقوق فراہم کیے جا رہے ہیں۔
صوبائی وزیر بلال یاسین نے بٹن دبا کر قرعہ اندازی کا آغاز کیا، جس کے بعد جہلم، قصور اور دیگر 17 اضلاع کے خوش نصیبوں کو ان کے پلاٹ نمبر، سائز اور بلاک کی تفصیلات جاری کر دی گئی ہیں۔
Sehri & Iftar Time in Lahore- Ramadan 2026
پہلے مرحلے میں جہلم (730 پلاٹس)، قصور (388 پلاٹس)، فیصل آباد، لودھراں اور اوکاڑہ سمیت 19 اضلاع کے مستحقین شامل ہیں۔
قرعہ اندازی میں ریڑھی بان، دکاندار، مکینک اور دیہاڑی دار افراد کے نام نکلے ہیں، جنہیں اب اپنی زمین کا مالک بنا دیا گیا ہے۔
بلال یاسین کا کہنا تھا کہ آئندہ چند روز میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز خود خوش نصیب افراد کو باقاعدہ الاٹمنٹ لیٹرز فراہم کریں گی۔
انھوں نے مزید کہا کہ صرف پلاٹ ہی نہیں، بلکہ حکومت پنجاب ان خاندانوں کو گھر کی تعمیر میں بھی مدد فراہم کرے گی اور پلاٹ حاصل کرنے والے افراد "اپنی چھت، اپنا گھر” پروگرام کے تحت گھر بنانے کے لیے بلاسود قرض حاصل کر سکیں گے۔
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ قرض کی واپسی انتہائی آسان ماہانہ اقساط میں ہوگی، تاکہ کم آمدنی والے طبقے پر بوجھ نہ پڑے، ہم کھوکھلے نعروں کے بجائے عملی طور پر غریب عوام کو ان کی اپنی چھت دے رہے ہیں۔ یہ پلاٹس مکمل طور پر مفت ہیں اور کوئی پوشیدہ فیس وصول نہیں کی جا رہی۔


