تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

پرتگال حکومت کا غیرملکیوں کے لیے خصوصی ویزا جاری کرنے کا فیصلہ

لزبن : جنوبی یورپ کے جزیرہ نما ملک پرتگال میں غیرملکیوں کے لیے خصوصی ویزا جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، حکومت نے یہ اقدام ملکی معیشت کی بہتری کیلئے کیا ہے۔

حکومت پرتگال نے رواں ہفتے اپنا نیا ورک ویزا متعارف کرانے کے منصوبے کا انکشاف کیا ہے جو ان تمام لوگوں کے لیے وقف ہے جو بیرون ملک سے کام کرنا پسند کرتے ہیں۔

شینگن ویزا انفو ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق نیا ورک ویزا بین الاقوامی افراد کو پرتگال سے ملک سے باہر موجود کمپنیوں کے لیے قانونی طریقے سے رہنے اور کام کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

نیا ’’ڈیجیٹل خانہ بدوش ویزا‘‘شروع کرنے سے پرتگال ان ممالک کی فہرست میں شامل ہو جائے گا جو پہلے ہی تمام بین الاقوامی افراد کو ایسے مواقع فراہم کرتے ہیں جو بیرون ملک سے کام کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

اس سلسلے میں اس سے قبل پرتگال کے ٹورازم بورڈ نے ایک نئی مہم پیش کی تاکہ غیر ملکیوں کی بڑی تعداد کو اپنی جانب متوجہ کیا جاسکے، جس میں برطانیہ سے آنے والوں کو پرتگال میں آنے اور رہنے کے لیے ملک سے باہر کی کمپنیوں کے لیے سرحد کے باہر سے کام کرنے کا ہدف بنایا جائے۔

Portugal - Wikipedia

اس کے علاوہ گلوب ٹرینڈز کی فراہم کردہ رپورٹ کے مطابق دنیا بھر کے ممالک میں کل 35 ملین ڈیجیٹل خانہ بدوشوں کے ساتھ، ڈیجیٹل خانہ بدوش ویزا کی تلاش میں گزشتہ دو سالوں میں مجموعی طور پر 376 فیصد اضافہ ہوا۔

اس وقت دیگر یورپی ممالک جیسے اسپین، لٹویا، اٹلی، کروشیا، یونان، جمہوریہ چیک، ہنگری اور رومانیہ نے بھی اپنی ڈیجیٹل خانہ بدوش ویزا اسکیمیں پیش کی ہیں تاکہ بین الاقوامی شہریوں کے لیے نئی ملازمتیں پیدا کرکے اپنی معیشتوں کی ترقی میں مدد کی جاسکے۔

فارچیون کی رپورٹ کے مطابق کارکنوں کو ملک سے باہر واقع کسی کمپنی سے ملازمت کے ثبوت کے ساتھ ساتھ اس ثبوت کی بھی ضرورت ہوتی ہے کہ درخواست گزار غیر یورپی یونین یا یورپی اکنامک ایریا کا رہائشی ہو۔

اسپین کی سرحد سے متصل مک پرتگال میں حکام بین الاقوامی افراد کی ایک بڑی تعداد کو ملک میں لانے کے لیے مسلسل نئے طریقے تلاش کر رہے ہیں۔

یورپی ملک ان تمام بین الاقوامی افراد کے لیے اپنے دروازے کھلے رکھتا ہے جو پرتگال میں کاروبار چلاتے ہیں، دور سے کام کرتے ہیں یا اس ملک میں رہتے ہیں۔ غیر ملکی کارکنوں کی ایک بڑی تعداد کو لانے کا ایک طریقہ ڈیجیٹل خانہ بدوش ویزا کے ذریعے ہے۔

تاہم پرتگال میں حکام نے ڈیجیٹل خانہ بدوش ویزا کے آغاز کی تاریخ یا اجرت کی ضروریات کے حوالے سے تفصیلی معلومات فراہم نہیں کی ہیں۔

Comments

- Advertisement -