اسلام آباد :وزیر آئی ٹی ڈاکٹرعمر سیف کی ڈیجیٹل پاکستان برانڈ کو عالمی سطح پر متعارف کرانے کیلئے کوششیں جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگراں وزیرآئی ٹی ڈاکٹرعمر سیف سوئٹزرلینڈ میں عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کررہے ہیں ، 15 سے 19جنوری تک جاری اجلاس میں وزیراعظم پاکستان سمیت عالمی رہنما بھی شریک ہیں۔
ڈاکٹرعمر سیف کی بین الاقوامی اداروں، عالمی تنظیمی عہدیداران سے سائیڈ لائن ملاقاتیں ہوئی ، وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن کی ڈیجیٹل پاکستان برانڈ کو عالمی سطح پر متعارف کرانے کیلئے کوششیں جاری ہے۔
وزیرآئی ٹی کی قطر کےوزیر آئی ٹی اور روانڈا کی وزیر کمیونیکیشن سے دوطرفہ تعاون پر گفتگو ہوئی ، اس کے علاوہ سیکرٹری جنرل ڈی سی او دیمہ الیحییٰ سے ملاقات میں ڈیجیٹل تعاون پر گفتگو ہوئی۔
ڈاکٹر عمر سیف نے بتایا کہ پاکستان اسٹارٹ اپس فنڈ میں تعاون،رکن ممالک کے مابین مشترکہ کلاؤڈسروسز پر پیش رفت متوقع ہے، ڈی سی او ممالک میں مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کے فروغ پر اتفاق کیا گیا ہے۔
نگراں وزیر کا کہنا تھا کہ گوگل ہاؤس کے دورے میں نائب صدر سے ملاقات میں جنریٹیو اے آئی ٹیکنالوجی پر گفتگو ہوئی ، پاکستان میں سرکاری و نجی سطح پر آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے استعمال کیلئے دوطرفہ تعاون پر اتفاق کیا گیا۔
ڈاکٹر عمر سیف نے بتایا کہ وزارت آئی ٹی اور گوگل کے اشتراک سے پاکستان میں کئی منصوبے جاری ہیں،عالمی اداروں کو بتارہےہیں کہ پاکستان مستقبل قریب میں ‘ڈیجیٹل حب’ بننے جارہا جبکہ فری لانسنگ، اسکل ڈیولپمنٹ اور ای کامرس میں پاکستانی ذہانت کی دنیا معترف ہورہی ہے۔