تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

ایک وزیر 300 ایک وزیر صفر ہلاکتوں کا دعویٰ کر رہا ہے، ثبوت کہاں ہے؟ کانگریسی رہنما

نئی دہلی: پاکستان میں بھارت کی جانب سے ’سرجیکل اسٹرائیک‘ کرنے کے دعوے پر بھارت میں بھی انگلیاں اٹھنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ کانگریس کے سینئر رہنما ڈگوجایا سنگھ نے مودی سرکار سے کارروائی کے ثبوت مانگ لیے۔

تفصیلات کے مطابق انتخابات میں پھر سے اپنی فتح کے لیے خطے کو جنگ میں جھونکنے کی مذموم کوشش کرنے والے نریندر مودی کے لیے مشکلات کم نہ ہوئیں، پاکستان میں 300 دہشت گرد مارنے کا دعویٰ کرنے کے بعد اب ان سے بھارت میں بھی ثبوت مانگے جارہے ہیں۔

اپوزیشن پارٹی کانگریس کے سینئر رہنما ڈگوجایا سنگھ کا کہنا ہے کہ مودی بتائیں اسٹرائیک پر آپ کے وزرا میں سے کون جھوٹ بول رہا ہے، عالمی میڈیا سرجیکل اسٹرائیک پر سوالات اٹھا رہا ہے جواب دیں۔

انہوں نے کہا کہ موی کی پارٹی کا ایک وزیر 300، ایک 250 لوگوں کو مارنے کا دعویٰ کر رہا ہے، ایک اور وزیر 200 اور ایک تو صفر ہلاکتوں کا دعویٰ کر رہا ہے۔ ’مودی سرکار بتائے ان تمام وزیروں میں سے جھوٹا کون ہے۔

وجایا سنگھ نے مودی کو سیاست کے لیے دہشت گردی کو استعمال کرنے کا مجرم بھی قرار دے دیا۔

مزید پڑھیں: دہشت گرد اکھاڑنے گئے تھے یا درخت؟ سدھو کا مودی سے چھبتا ہوا سوال

ایک اور کانگریسی رہنما کپل سبل کا کہنا ہے کہ مودی دہشت گردی کو سیاست کے لیے استعمال کرنے کے مرتکب ہیں، عالمی میڈیا سرجیکل اسٹرائیک پر سوال اٹھا رہی ہے کیا وہ سب بھی پاکستان حامی ہیں؟

انہوں نے کہا کہ نیویارک ٹائمز، واشنگٹن پوسٹ، دی گارجین اور رائٹرز سمیت سب کہتے ہیں کہ آپ کے سرجیکل اسٹرائیک کے ثبوت نہیں۔

گزشتہ روز بھارتی سیاستدان نوجوت سنگھ سدھو نے بھی مودی کی کلاس لیتے ہوئے دریافت کیا کہ آپ دہشت گردوں کو اکھاڑنے گئے تھے یا درختوں کو؟

نوجوت سنگھ سدھو کو امن کی خواہش رکھنے پر بھارتی میڈیا نے غدار قرار دیا تھا تاہم موقع ملتے ہی سدھو نے مودی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر فضائی حملے میں دہشت گرد نہیں مارے گئے تو پھر اس حملے کا کیا مقصد تھا؟ کیا پاکستان پر فضائی حملہ صرف الیکشن کے لیے شعبدہ بازی تھی؟

سدھو نے مطالبہ کیا تھا کہ مودی فوج کو اپنی سیاست کے لیے استعمال کرنا بند کر دے۔

واضح رہے کہ 27 فروری کو پاکستان نے فضائی حدود کی خلاف ورزی پر بھارت کے دو طیارے مار گرائے تھے اور پائلٹ ابھی نندن کو گرفتار کر لیا تھا۔

اس سے ایک روز قبل بھارت نے فضائی حملے کے بعد دعویٰ کیا تھا کہ اس نے پاکستان میں 300 دہشت گردوں کو مارا تاہم بعد ازاں یہ دعویٰ جھوٹا ثابت ہوا اور جنگی جنون میں مبتلا مودی کو اب تک ہر جگہ منہ کی کھانی پڑ رہی ہے۔

Comments

- Advertisement -