تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

سیمی فائنل کے بعد کھلاڑیوں کے لبوں پر ’’دل دل پاکستان‘‘، ویڈیو دیکھیں

ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کے فائنل میں پہنچنے پر جہاں پوری قوم شاداں وفرحاں ہے وہیں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں سے بھی اپنی خوشی چھپائے نہیں چھپ رہی۔

سڈنی میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دینے کے بعد جہاں ایک طرف اسٹیڈیم پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونجا اور پاکستان بھر میں خوشیاں منائی گئیں وہیں شاہینز نے بھی فیصلہ کن معرکے میں پہنچنے پر اپنی خوشی کا اظہار مشہور زمانہ ملی نغمہ ’’دل دل پاکستان‘‘ گا کر کیا۔

فاتح قومی ٹیم کے پرجوش کھلاڑی جب اس تاریخی جیت کے بعد ہوٹل پہنچے تو ان کے لبوں پر مرحوم جنید جمشید کا دنیا بھر میں موجود پاکستانیوں کے لہو گرمانے والا مشہور ملی نغمہ ’’دل دل پاکستان، جان جان پاکستان‘‘ تھا۔

پرمسرت لمحموں کی یہ شاندار ویڈیو پاکستان کرکٹ بورڈ نے آفیشل ٹوئٹر پیج پر شیئر کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نیوزی لینڈ کو سیمی فائنل میں آؤٹ کلاس کرنے کے بعد پاکستانی شاہینز جب ہوٹل پہنچتے ہیں تو ہوٹل کی لابی ’’دل دل پاکستان، جان جان پاکستان‘‘ کے مسحور کن نغمے سے گونجتی ہے۔

 

قومی کھلاڑی ہنستے مسکراتے، تالیاں بجاتے اور پرجوش انداز میں ملی نغمہ گاتے ہوئے ہوٹل پہنچتے ہیں، ان میں حارث رؤف، محمد حارث، نسیم شاہ اور شاہین آفریدی نمایاں نظر آ رہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -