تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

’آپ دور چلے گئے تو میں مرجاؤں گی‘

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’دل ویراں‘ میں طلال اور منہل ایک ہوگئے اور حسن نے بھی منہل کا پیچھا چھوڑ دیا جس کے بعد طلال اور منہل سے انہیں معاف کردیا جبکہ عمران پاگل کے تشدد سے تنگ اس کی بیوی حفصہ نے خودکشی کرلی۔

ڈرامہ سیریل ’دل ویراں‘ کی آخری قسط نشر کی گئی جس میں طلال اور منہل کے درمیان چھائی غلط فہمیاں دور ہوگئیں اور حیدر کو بھی اندازہ ہوگیا کہ منہل اور طلال کے درمیان وہ آگیا تھا جس کے بعد اس نے اپنا راستہ الگ کرلیا۔

حیدر منہل کے پاس جاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ’کیا کرتا میں تمہاری آنکھوں میں آنسو برداشت نہیں کرسکتا تھا اور نہ ہی کبھی کروں گا اور میں نے جو کچھ بھی کیا تھا تمہاری خوشی اور تمہیں ہنستا مسکراتا دیکھنے کے لیے کیا تھا۔‘

وہ مزید کہتے ہیں کہ منہل اگر تم مجھے معاف کردوں گی تو ہی میں سکون سے زندہ رہ سکوں گا ورنہ میں مرجاؤں گا۔

منہل کہتی ہیں کہ ’جو کچھ بھی ہوا انجانے میں ہوا میں نے تمہیں معاف کیا لیکن اب تمہیں میرے لیے نہیں ماہم کے لیے زندہ رہنا ہے۔‘

وہ کہتی ہیں کہ ماہم کی خوشی میں اپنی خوشی تلاش کرو وہ تم سے بہت پیار کرتی ہے  ماہم کا محبت سے بڑھتا ہوا ہاتھ دل سے تھام لو۔‘

حیدر کہتے ہیں کہ ’طلال تمہیں بہت چاہتا ہے منہل اور تم بھی اسے دل و جان سے چاہتی ہو میں جانتا ہوں کہ وہ تمہارے لیے کچھ بھی کرسکتا ہے۔‘

حیدر طلال سے بھی معافی مانگتے ہیں اور کہتے ہیں کہ تم مجھے معاف کردو گے تو میرے دل کا بوجھ ہلکا ہوجائے گا، پھر طلال کہتے ہیں کہ ’خود کو ہر طرح کے غم سے آزاد کردو اور بھول جاؤ جو کچھ بھی ہوا۔‘

Comments

- Advertisement -
نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں