منگل, اگست 11, 2026
اشتہار

کیا جیٹھا لال بھی ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ ڈرامہ چھوڑ رہے ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

(17 جولائی 2026): بھارتی ڈرامہ سیریل ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ میں جیٹھا لال گڑا کا کردار نبھانے والے اداکار دلیپ جوشی نے پروجیکٹ سے علیحدگی کی افواہیں پر اپنے ردعمل کا اظہار کر دیا۔

انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ موضوعِ بحث بنا ہوا ہے جس کی وجہ دلیپ جوشی کے شو چھوڑنے کی افواہیں ہیں، تاہم اداکار نے افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ ان کا فی الحال شو چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

دلیپ جوشی تقریباً 18 سال سے ’جیٹھا لال گڑا‘ کا مقبول کردار نبھانے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کے اداکار نے انتہائی قدم اٹھا لیا

انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ میں تمام نیوز ایجنسیوں اور میڈیا ہاؤسز سے گزارش کرتا ہوں کہ آپ کچھ بھی شائع کرنے سے پہلے ایک بار پروڈکشن ہاؤس یا متعلقہ شخص سے اس بات کی تصدیق ضرور کر لیں کہ آیا وہ خبر سچی ہے یا جھوٹی۔

اداکار نے اعتراف کیا کہ وہ ایک ایسے ڈرامے کا حصہ بننے پر خود کو خوش قسمت اور شکر گزار محسوس کرتے ہیں جو اتنے سال گزرنے کے بعد بھی ناظرین کو محظوظ کر رہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں