تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

دلیپ کمار کی طبیعت ناساز، ایک بار پھر اسپتال منتقل

نئی دہلی: لیجنڈری بھارتی اداکار دلیپ کمار کو طبیعت ناساز ہونے پر ایک بار پھر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کو سانس میں تکلیف کی شکایت پر منگل کی صبح ممبئی کے ہندوجا اسپتال میں داخل کروایا گیا۔

دلیپ کمار اسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیر علاج ہیں جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ میں یہ دوسرا موقع ہے جب 96 سالہ معروف اداکار کو اسپتال میں داخل کروایا گیا ہے۔

گزشتہ ہفتے دلیپ کمار کو طبیعت ناساز ہونے کے اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم صحت بہتر ہونے پر انہیں گھر جانے کی اجازت دے دی گئی تھی۔

یاد رہے کہ دلیپ کمار 1997 میں پاکستان آئے تھے جہاں انہیں پاکستان کے اعلیٰ اعزاز نشان امتیاز سے نوازا گیا تھا، دلیپ کمار پاکستانی حکومت کی جانب سے یہ اعزاز حاصل کرنے والے دوسرے ہندوستانی ہیں۔

دلیپ کمار کے نام سے پہچانے جانے والے محمد یوسف خان 1922 میں پاکستان کے شہر پشاور میں پیدا ہوئے، 1940 میں بھارت کے شہر پونے منتقل ہوئے تھے۔

انہوں نے 1966 میں بالی ووڈ اداکارہ سائرہ بانو سے شادی کی، ہر کردار کو دل سے نبھا کر امر کرنے والے دلیپ کمار کو بھارتی حکومت نے 1995 میں ہندوستان کے سب سے بڑے فلمی ایوارڈ “دادا صاحب پھالکے ایوارڈ” سے نوازا تھا۔

Comments

- Advertisement -