تازہ ترین

آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان معاہدے پر امریکا کا ردعمل

واشنگٹن: امریکا نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)...

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

ملت ایکسپریس واقعہ : خاتون کی موت کے حوالے سے ترجمان ریلویز کا اہم بیان آگیا

ترجمان ریلویز بابر رضا کا ملت ایکسپریس واقعے میں...

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

دلیپ کمار سے متعلق خبریں‌ زیر گردش، اہل خانہ نے خاموشی توڑ‌دی

ممبئی: بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار  دلیپ کمار کو طبیعت ناساز ہونے کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زیر علاج ہیں ، مگر واٹس ایپ پر اُن کی موت کے حوالے سے خبریں زیرِ گردش ہیں، جس کی اہلِ خانہ نے سختی سے تردید کی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کے 78 سالہ مایہ ناز اداکار دلیپ کمار کو گزشتہ روز سانس لینے میں تکلیف کے بعد لیلا وتی اسپتال منتقل کیا گیا۔

دلیپ کمار کی اہلیہ اور بالی ووڈ اداکارہ سائرہ بانو نے لیجنڈری اداکار کی طبیعت ناسازی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں گزشتہ چند روز سے سانس لینے میں دقت تھی، کل طبیعت ناساز ہونے کے بعد انہیں معمول کے ٹیسٹ اور معائنے کے لیے ہندوجا اسپتال لایا گیا‘۔

ٹویٹ میں بتایا گیا ہے کہ ’ڈاکٹر نیتن کی سربراہی میں ایک ٹیم دلیپ کمار کو طبی سہولیات فراہم کررہی ہے، انہیں کرونا کی تشخیص بھی نہیں ہوئی ہے‘۔ سائرہ بانو نے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ دلیپ کمار کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں اور خود بہت زیادہ احتیاط کریں۔

اب سے کچھ دیر قبل دلیپ کمار کے اہل خانہ نے اُن کے انتقال کے حوالے سے پھیلنے والی خبروں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’واٹس ایپ کے فارورڈ پیغامات پر یقین نہ کریں کیونکہ صاحب (دلیپ کمار) کی طبیعت اب پہلے سے بہتر ہے۔

اہل خانہ نے دعا کرنے والوں کو خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ ’ڈاکٹرز دلیپ کمار انشاء اللہ دو  سے تین روز میں گھر جانے کی اجازت دے دیں گے‘۔

مزید پڑھیں: کرونا وائرس نے دلیپ کمار کے دوسرے بھائی کی بھی جان لےلی

یاد رہے کہ یوسف خان عرف دلیپ کمار 11 دسمبر 1922 کو خیبرپختونخواہ کے علاقے پشاور میں پیدا ہوئے، تقسیم برصغیر سے قبل یہ خاندان خیبرپختونخواہ میں ہی آباد تھا بعد ازاں یوسف خان کے والد غلام سرور 1935 میں اپنے اہل خانہ سمیت ہندوستان کے شہر ممبئی منتقل ہوئے جہاں انہوں نے اپنا کاروبار جاری رکھا۔

دلیپ کمار کے والد پھلوں کی تجارت کرتے تھے، ممبئی منتقلی کے بعد 1943 میں دلیپ کمار کی ملاقات بمبئی ٹاکیز کے مالکان سے ہوئی جنہوں نے انہیں اپنی فلم میں مرکزی کردار کی پیش کش کی، دلیپ کمار کی منظوری کے بعد فلم ’’جواربھاٹا‘‘ کی شوٹنگ کا آغاز کیا گیا۔

یوسف خان کی پہلی فلم 1943 میں ریلیز ہوئی جس میں انہوں نے دلیپ کمار کا کردار ادا کیا ‘ عوامی مقبولیت کے بعد آپ کا اصل نام کہیں کھو گیا تاہم فلمی نام دلیپ کمار کے نام سے انڈسٹری میں پہچان ملی۔

یہ بھی پڑھیں: دلیپ کمار کی اہلیہ خیبرپختونخواہ حکومت کی معترف

بالی ووڈ کے ٹریجڈی کنگ کے نام سے مشہور تجربہ کار اداکار دلیپ کمار کا کیریئر چھ دہائیوں پر محیط ہے، انہوں نے اپنے کیریئر میں 65 سے زائد فلموں میں اداکاری کی۔ دلیپ کمار فلم دیوداس (1955) ، نیا دور (1957) ، مغل اعظم (1960)، گنگا جمنا (1961)، کرانتی (1981) اور کرما (1986) جیسی فلموں میں اپنے مشہور کرداروں کے لئے جانے جاتے ہیں۔ اداکار دلیپ کمار کو 1994 میں دادا صاحب پھالکے ایوارڈ اور 2015 میں پدم وبھوشن سے نوازا جاچکا ہے۔

Comments

- Advertisement -