تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

دلیپ کمار روبۂ صحت، ڈاکٹرز نے گھر منتقلی کی اجازت دے دی

ممبئی: بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار اور شہنشاہ جذبات دلیپ کمار کو ڈاکٹرز نے اسپتال سے گھر جانے کی اجازت دے دی۔

دلیپ کمار کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ سے اُن کی صحت کے حوالے سے اہم بیان جاری کیا گیا، جس میں بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹرز کی اجازت کے بعد شہنشاہ جذبات کو اسپتال سے گھر منتقل کیا جارہا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ’آپ کی محبت اور پیار ، اور آپ کی دعاؤں کے ساتھ  دلیپ صاحب صحت یاب ہوکر اسپتال سے گھر جارہے ہیں‘۔

دلیپ کمار کے میڈیا مینیجر فیصل فاروقی نے کہا کہ ’خدا نے ڈاکٹرز کے وسیلے سے دلیپ صاحب پر اپنا لاتعداد رحم اور کرم کیا، ہم ڈاکٹر گوگلے، پارکر، ڈاکٹر ارون شاہ اور ہنوجا خار اسپتال کی ٹیم کے مشکور ہیں‘۔

تین روز قبل بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار اور شہنشاہِ جذبات دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو نے بتایا تھا کہ اُن کی طبعیت اب پہلے سے بہتر ہے، ڈاکٹرز جلد انہیں اسپتال سے گھر جانے کی اجازت دے دیں گے۔

مزید پڑھیں: دلیپ کمار کی صحت کے حوالے سے اہم خبر

دلیپ کمار کی اہلیہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شہنشاہِ جذبات کی طبیعت کے حوالے سے ایک تفصیلی ٹویٹ کیا تھا، جس میں انہوں نے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ کسی بھی افواہ پر یقین نہ کریں۔

سائرہ بانو نے مداحوں کو یقین دلانے کے لیے دلیپ کمار کی حالیہ تصویر بھی شیئر کی، جس میں وہ اسپتال کے بستر پر بیٹھے نظر آرہے تھے جبکہ اُن کے ساتھ اہلیہ بھی موجود تھیں۔

یاد رہے کہ دلیپ کمار کو ہفتے اور اتوار کی شب سانس لینے میں دشواری کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ بھارتی میڈیا نے خاندانی ذرائع کے حوالے سے ملنے والی اطلاع کو بنیاد بنا کر دعویٰ کیا تھا کہ شہنشاہ جذبات کے پھیپھڑوں میں پانی بھر گیا ہے، جس کی وجہ سے انہیں اسپتال میں داخل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: دلیپ کمار سے متعلق خبریں‌ زیر گردش، اہل خانہ نے خاموشی توڑ‌دی

دوسری جانب افواہ تھی کہ دلیپ کمار کرونا سے متاثر ہوئے جبکہ اتوار کی صبح سے واٹس ایپ پر اُن کے انتقال کی خبریں سامنے آنے لگیں تھیں، جس پر اہل خانہ نے خاموشی توڑتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا اور مداحوں سے اپیل کی تھی کہ وہ کسی بھی افواہ پر کان نہ دھریں۔

Comments

- Advertisement -
عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں