منگل, مئی 12, 2026
اشتہار

دلیپ کمار کا عالی شان بنگلہ منہدم کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: ’ٹریجڈی کنگ‘ کے نام سے مشہور مرحوم اداکار دلیپ کمار کے عالی شان بنگلے کو منہدم کر کے اس پر رہائشی پروجیکٹ بنایا جائے گا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق دلیپ کما کا بنگلہ رئیلٹی ڈویلپر اشر گروپ نے خرید لیا ہے جو اس پر بڑا رہائشی منصوبہ تعمیر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

ڈویلپر اس پر 11 منزلہ مہنگا ترین پروجیکٹ بنائیں گے جبکہ دلیپ کمار کی شاندار شندگی اور کامیابیوں کی یاد میں گراؤنڈ فلور پر بڑا عجائب گھر بھی بنایا جائے گا۔

متعلقہ: نصیرالدین شاہ دلیپ کمار پر کیے گئے منفی تبصرے پر آج تک قائم

رپورٹس کے مطابق منصوبہ 2027 تک مکمل ہونے کا امکان ہے اور اس مجموعی طور پر ڈویلپر کو 900 کروڑ روپے آمدنی بھی ہوگی۔

دلیپ کمار سنیما کی تاریخ میں سب سے کامیاب اور مشہور اداکار تھے جن کے چاہنے والے نہ بھارت اور پاکستان بلکہ دنیا بھر میں پائے جاتے ہیں۔ 2021 میں وہ طویل علالت کے بعد اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔

ان کا پالی ہل بنگلہ کئی سالوں تک قانونی معاملات کی وجہ سے خبروں میں رہا۔ مرحوم اداکار کی اہلیہ سارہ بانو نے الزام لگایا کہ ایک رئیل اسٹیٹ کمپنی نے بنگلے پر قبضہ کرنے کیلیے جعلی دستاویزات بنائیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں