بھارتی گلوکار دلجیت دوسانجھ نے سیاست جوائن کرنے کی خبروں پر خاموشی توڑ دی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ رپورٹ کے مطابق گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ نے سیاست میں آنے سے معذرت کرلی اور کہا کہ وہ اپنے دفن سے لوگوں کو محظوظ کرنے میں خوش ہیں۔
گلوکار کو حال ہی میں بھارتی ریاست پنجاب کی سیاست کا نیا چہرہ بننے کی اپیل کی گئی جسے انہوں نے رد کردیا ہے۔
دلجیت سے سول سوسائٹی کے کچھ کارکنان، جن میں ریٹائرڈ فوجی اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد سیاست میں شامل ہونے کی اپیل کی تھی۔
گلوکار نے پنجابی میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’کدے وی نئیں، میرا کام انٹرٹینمنٹ کرنا ہے۔ میں اپنے شعبے میں بہت خوش ہوں۔ شکریہ۔
ان کے مداحوں نے بھی اس فیصلے کو سراہا اور کہا کہ سیاست میں جانے سے وہ اپنی اصل پہچان کھو بیٹھیں گے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


