بدھ, ستمبر 18, 2024
اشتہار

دنیش کارتک کا ریٹائرمنٹ کے بعد اچانک یوٹرن

اشتہار

حیرت انگیز

کچھ عرصہ پہلے کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے بھارتی کرکٹر دنیش کارتک جنوبی افریقہ میں کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔

بھارت کے سابق وکٹ کیپر دنیش کارتک صرف دو ماہ قبل تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائر ہوگئے تھے جبکہ انھوں نے اپنا آخری میچ آئی پی ایل میں کھیلا تھا، تاہم اب وکٹ کیپر بلے باز دنیش کارتک نئی تاریخ بنانے کے لیے جنوبی افریقہ جا رہے ہیں اور انھوں نے یو ٹرن لے لیا ہے۔

کارت ریٹائرمنٹ واپس لے رہےہیں اور وہ ایس اے 20 کے اگلے ایڈیشن میں شرکت کے لیے جنوبی افریقہ جانے کے لیے تیار ہیں، کارتک نے فرنچائز پارل رائلز کے ساتھ معاہدہ کیا ہے اور وہ جنوبی افریقہ کی ٹی ٹوئنٹی لیگ میں حصہ لینے والے پہلے بھارتی کرکٹر بن گئے ہیں۔

- Advertisement -

پارل رائلز کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اس بات کا اعلان کیا گیا، بعدازاں کارتک نے ایکس پر پوسٹ میں کہا کہ ’ایک کھلاڑی کے طور پر دوبارہ گراؤنڈ میں داخل ہوں گا، اس بار افریقہ میں۔‘

دنیش کارتک کو ایس اے 20 کے تیسرے ایڈیشن کے لیے برانڈ ایمبیسیڈر بھی مقرر کیا گیا ہے جبکہ جنوبی افریقہ کے لیجنڈ اے بی ڈی ویلیئرز بھی اس لیگ کے برانڈ ایمبیسڈر ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں