تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

ڈپلومیٹک سائفر وزیراعظم ہاؤس سے چوری ہونے کا انکشاف

اسلام آباد: وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ڈپلومیٹک سائفر وزیراعظم ہاؤس سے چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے جبکہ سائفر کو کابینہ نے ’من گھڑت‘ قرار دے دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں سائفر سے متعلق لیکڈ آڈیوز پر اہم فیصلے کیے گئے۔

آڈیوز کے معاملے پر تحقیقات کے لیے خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ کمیٹی میں حکومتی جماعتوں نمائندے، خارجہ، داخلہ اور قانون کے وزرا شامل ہوں گے۔

نیشنل سکیورٹی کمیٹی کی جانب سے معاملے کی مکمل تحقیق کے فیصلے کی تائید کی گئی۔ کابینہ نے سائفر کو من گھڑت قرار دے دیا۔

اجلاس کے دوران ڈپلومیٹک سائفر وزیراعظم ہاؤس سے چوری ہونے کا انکشاف بھی سامنے آیا۔

اجلاس میں کہا گیا کہ آڈیوز نے سابق حکومت اور عمران خان کی مجرمانہ سازش بے نقاب کر دی، سائفر کی کاپی وزیراعظم ہاؤس کے ریکارڈ سے غائب ہے، سائفر کی وزیراعظم ہاؤس سے چوری سنگین معاملہ ہے۔

کابینہ نے کہا کہ ڈپلومیٹک سائفر کو من گھڑت معنیٰ دے کر سیاسی مفادات کے لیے قومی مفاد کا قتل کیا گیا، فراڈ، جعلسازی اور فیبریکیشن کے بعد اسے چوری کیا گیا، حلف، متعلقہ قوانین اور ضوابط خصوصاً آفیشل سیکریٹ کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

مزید کہا گیا کہ ریاست کے خلاف ناقابلِ معافی جرم کا ارتکاب کیا گیا، آئین، قانون اور ضابطوں کے تحت معاملے کی باریک بینی سے چھان بین لازم ہے، ذمہ داروں کا تعین کر کے انہیں قانون کے مطابق کڑی سزا دی جائے، قانون کے مطابق سائفر کی کاپی وزیراعظم ہاؤس کی ملکیت ہے۔

اجلاس میں سابق وزیر اعظم، سابق پرنسپل سیکریٹری اور سابق وزرا کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا جبکہ لندن میں مریم اورنگزیب کیساتھ پیش آئے واقعے کی مذمت سخت الفاظ میں مذمت کی گئی۔

Comments

- Advertisement -