اتوار, ستمبر 29, 2024
اشتہار

لبنان کی اسرائیل سے جنگ بندی کیلئے سفارتکاری کی تجویز

اشتہار

حیرت انگیز

لبنان نے اسرائیل سے جنگ بندی کیلئے سفارتکاری کی تجویز دے دی۔

نگراں لبنانی وزیراعظم نجیب میقاتی کا کہنا ہے کہ اسرائیل حزب اللہ جنگ بندی کیلئے سفارتکاری کے سوا کوئی چارہ نہیں، سفارت کاری کرنے میں ایک لمحے کےلیے بھی نہیں ہچکچائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ خونریزی سے بچنے کیلئے 2006 کے امن معاہدے پر عمل کرنا ہو گا اقوام متحدہ کی امن قراردادوں پر عمل کرنے کیلیے ہروقت تیار ہیں۔

- Advertisement -

دوسری جانب فرانسیسی وزیر خارجہ لبنان کے دورے پر روانہ ہو گئے ہیں۔ فرانس کے وزیر خارجہ جین نول بیروٹ آج شام لبنان کا دورہ کریں گے ان کے دفتر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل ملک پر اپنے حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہم تصدیق کرتے ہیں کہ وزیر اس ہفتے کے آخر میں مقامی حکام سے بات کرنے اور فرانسیسی مدد، خاص طور پر انسانی امداد فراہم کرنے کے لیے لبنان جا رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں