سفارتکاروں کا دورہ مقبوضہ کشمیر؛ ‘بھارت کا مقصدعالمی برادری کو گمراہ کرناہے’

بھارت کی سفارتکاروں کو مقبوضہ کشمیر کا ایک اور دورہ کرانےکی منصوبہ بندی کو پاکستان نے گمراہ کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کا مقصدعالمی برادری کو گمراہ کرناہے۔
ترجمان دفترخارجہ نے ردعمل میں کہا ہے کہ ایسےدورےعالمی برادری کی توجہ انسانی حقوق پامالی سے ہٹانے کیلئے ہے، صورتحال معمول پرہونےکاجھوٹاتاثردینےکی کوشش ہے۔
ترجمان نے کہا کہ سفارتکاروں کو کشمیریوں سےآزاد ملنےکی آزادی نہ دی گئی تو دورہ بے کارہوگا، دورےکےشرکاکوسینئرحریت قیادت سےبھی ملوایاجائے۔
دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت مسلسل18ماہ سےفوجی محاصرہ قائم رکھےہوئےہے، ماورائےعدالت کشمیریوں کو قتل کیاجارہاہے۔
ترجمان نے مطالبہ کیا کہ بھارت یواین ہیومن رائٹس کمیشن،اوآئی سی کےآبزرورمشن کوبھی موقع دے، عالمی میڈیا، انسانی حقوق تنظیموں کوبھی آزادانہ رسائی دی جائے۔