تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

براہِ راست پروازیں اور رعایتی ٹکٹیں، مسافروں کیلئے جلد بڑی خوش خبری کی امید!

کویت سٹی: کویتی فیڈریشن آف ٹورازم اینڈ ٹریول کا کہنا ہے کہ کویت میں انٹرنیشنل ایئرپورٹس کو مکمل بحال کرنے کی وجہ سے ٹکٹوں کی قیمتوں میں 50 فیصد کمی ہوگی۔

فیڈریشن آف ٹورازم اینڈ ٹریول بورڈ کے مطابق کویتی ہوائی اڈوں کی مکمل بحالی سے براہ راست پروازوں سمیت دیگر فلائٹس کی ٹکٹوں میں بھی پچاس فیصد تک کمی متوقع ہے۔ ایئرپورٹس کو پوری صلاحیت سے چلانے کے بارے میں کابینہ وزراء کے فیصلے نے ہوا بازی، سیاحت اور سفری شعبوں میں مثبت ماحول پیدا کیا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس اقدام سے ناصرف مسافروں کو فائدہ ہوگا بلکہ معیشت پر بھی بہتر اثرات مرتب ہوں گے، ہوائی اڈے وبا سے پہلے کی طرح کام کریں گے۔

کویتی سول ایوی ایشن وبائی بحران کے آغاز سے پہلے کی طرح اپنی پوری صلاحیت کے ساتھ کام کرے گا، ہوائی اڈوں کے کھلنے سے ایئر لائنز اور مسافروں کے آپریشن میں اضافہ ہوگا۔

مسافروں کے لیے ٹکٹوں کی مانگ میں بھی اضافہ ہوگا، ہوائی اڈوں پر عائد جزوی پابندیاں ہٹائے جانے کے بعد ان کی مکمل بحالی سے ملازمتوں کے بھی مواقع ملیں گے، مسافروں کو کویت سے جانے آنے میں بھی آسانی ہوگی۔

Comments

- Advertisement -