کراچی : پی آئی اے نے لاہور کے بعد کراچی سے براہ راست باکو کیلئے فلائٹ آپریشن کا آغاز کر دیا، آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے کیک کاٹ کر افتتاح کیا۔
پی آئی اے کی پرواز پی کے153ایک سو اٹھاون مسافروں کو لے کر باکو روانہ ہوگئی، کراچی ایئرپورٹ پر اسٹیشن منیجر احمد عالم نے مسافروں کو رخصت کیا
سی ای او پی آئی اے ارشد ملک سمیت اسٹیشن مینیجر علی اصغر زیدی بھی موجود تھے، انہوں نے بتایا کہ افتتاحی پرواز پر173مسافروں کی بکنگ ہوئی۔
پی آئی اے کے سینئیر کپتان نبیل جاوید پی کے 6159 کو لے کر باکو روانہ ہوئے، پی آئی اے کراچی اور لاہور سے باکو کے لیے ہفتہ وار دو پروازیں آپریٹ کررہی ہے۔
پی آئی اے کی چیف ایگزیکٹوایئرمارشل ارشد ملک نے کہا کہ پی آئی اے اپنے بزنس پلان کے تحت نئے مزید منصوبوں پر بھی کام جاری رکھے ہوئے ہے۔
مزید پڑھیں : پی آئی اے کا "باکو” کیلئے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان
انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کی یہ پروازیں باکو میں مقیم پاکستانیوں کے علاوہ دونوں ممالک کے شہریوں کی دیرینہ طلب کو پورا کرتی ہیں۔
ایئرمارشل ارشد ملک کا کہنا تھا کہ باکو کو سیاحتی مقام کے طور پر اعلیٰ درجہ حاصل ہے, مسافر اب آسانی سے کراچی اور لاہور سے براہ راست باکو تک پی آئی اے کی پرواز سے سفر کرسکیں گے۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ایئر لائن انتظامیہ نے مارکیٹنگ اور دیگر شعبوں کو مسافروں کو بہترین خدمات فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے۔ سی ای او پی آئی نے مزید کہا کہ پی آئی اے کے نیٹ ورک میں مزید مقامات کو شامل کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔