The news is by your side.

Advertisement

گاڑیاں رجسٹرڈ کروانے والے صارفین کیلئے بڑی خبر

اسلام آباد : گاڑیاں رجسٹرڈ کروانے والے صارفین کیلئے بڑی خبر آگئی ، فون کال پر نادرا اور ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم گھر جاکر گاڑیوں کی رجسٹریشن کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں گاڑیوں کی رجسٹریشن میں انقلابی اقدام سامنے آیا ، ڈائریکٹر ایکسائز اسلام آباد بلال اعظم نے بتایا کہ اب نمبر لگانے والی ٹیم آپ کے گھر آ کر رجسٹریشن بھی کرے گی اور نمبر پلیٹ بھی جاری کرے گی۔

وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کی مطابق اب گاڑیوں کی رجسٹریشن گھر جا کر بھی ہوگی، بلال اعظم نے کہا کہ رجسٹریشن کیلئے جانے والی ٹیم میں ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کا آفسر اور نادرا کی ٹیم شامل ہوگی، خواہشمند شہریوں کو اب ایکسائز آفس آنے کی بھی ضرورت نہیں۔

ڈائریکٹر ایکسائز نے بتایا کہ صارفین کو اب نہ انتظار کی ضرورت ہے نہ لائنوں میں لگنے کی، صارفین کی فون کال کے بعد نادرا اور ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم گھر جاکر گاڑیوں کی رجسٹریشن کرے گی، لاک ڈاؤن کے بعد ایکسائز آفس میں بھی بدستور سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

یاد رہے رواں سال مارچ میں وزیراعظم عمران خان نے سہولتوں کی آن لائن فراہمی کیلئے جدید ایپ کا اجراء کیا تھا، جس کے تحت شہریوں کو 43 مختلف سہولتوں کی آن لائن فراہمی حاصل ہوگئی تھی۔

ایپ سے اسلام آبادکےشہریوں کو لمبی قطاروں،طویل انتظارکی زحمت سے بھی چھٹکارا مل گیا تھا اور شہری گھر بیٹھے ای پولیسنگ، ایمرجنسی سروسز، ضروری سرٹیفکیٹس لے سکیں گے۔

جدید ایپ کی مدد سے ڈومیسائل، شناختی کارڈ، اراضی فرد،اسلحہ لائسنسز بھی آن لائن ملیں گے جبکہ گاڑیوں کی رجسٹریشن، ٹوکن ٹیکسزکی ادائیگی کی سہولت بھی حاصل ہوگی اور شہریوں کوپیدائش،ڈیتھ سرٹیفکیٹس کےلئے بھی دفاتر نہیں جانا پڑے گا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں