کراچی :ڈائریکٹر فنانس سوئی سدرن امین راجپوت کو نوے روز کے لئے رینجرز کے حوالے کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کی انسدادِ دہشتگردی کی عدالت میں ڈائریکٹر فنائس سوئی سدرن امین راجپوت کو پیش کیا گیا، عدالت نے امین راجپوت کو نوے روز کیلئے رینجرز کے حوالے کردیا، عدالت نے امین راجپوت کو اہلخانہ سے ملاقات کی اجازت بھی دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ امین راجپوت کو ڈاکٹر عاصم کی نشاندہی پر جمعہ کے روز کراچی کے علاقے حسن اسکوائر سے سیکیورٹی اداروں نے کارروائی کرکے گرفتار کیا تھا، امین راجپوت پر دہشتگردوں کی معاونت کرنے اور کرپشن کے الزامات ہیں۔
اس سے قبل بھی سوئی سدرن گیس کمپنی کے 3 افسران کو تفتیش کے لئے 90 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا تھا، ان افسران پر بھی دہشت گردوں کی حمایت کا الزام ہے۔
دوسری جانب چائنا کٹنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کے الزام میں گرفتار فیصل مسرور اور مجیب اللہ کی نشاندہی پر گرفتار ملزم مختار کو بھی عدالت نے نوے دم کی نظر بندی پر رینجزر کے حوالے کردیا، ملزم پر چائنا کٹنگ، زمینوں پر قبضے اور دہشت گردوں کی مالی مدد کا الزام ہے۔