منگل, نومبر 12, 2024
اشتہار

نجی اسکولوں میں اپریل اور مئی کی فیسوں سے متعلق والدین کیلئے بڑی خبر

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ڈائریکٹر جنرل پرائیویٹ اسکول ڈاکٹرمنسوب صدیقی کا کہنا ہے کہ جواسکول اپریل اور مئی کی فیس لےچکےوہ اگلےماہ رعایت دیں گے اور والدین سے درخواست کی کہ ہر ماہ فیس رعایت کیساتھ ادا کریں۔

تفصیلات کے مطابق نجی اسکول کی فیس میں20 فیصد کمی کے معاملے پر والدین کی شکایت پر ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ اسکول حرکت میں آگیا، ڈائریکٹر جنرل پرائیویٹ اسکول ڈاکٹرمنسوب صدیقی نے کہا ہے کہ جواسکول اپریل،مئی کی فیس لےچکےوہ اگلےماہ رعایت دیں گے۔

والدین سے درخواست ہےہر ماہ فیس رعایت کیساتھ ادا کریں ، فیس ادا کریں تاکہ اسکول انتظامیہ تنخواہیں دے سکے، پرائیوٹ اسکولز ٹیچنگ نان ٹیچنگ اسٹاف کوپوری تنخواہ دی جائے، جو اسکول تنخواہیں نہیں دےگااسکےخلاف کارروائی کی جائے گی۔

- Advertisement -

یاد رہے سندھ میں نجی اسکولزمالکان نے فیسوں میں 20فیصد رعایت دینے سےانکار کردیا تھا ، والدین کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں اسکولز کی فیس اداکرنےکی پوزیشن نہیں، فیسوں میں خصوصی رعایت پرنجی اسکولز نے شرائط لگا دیں۔

والدین نے مزید کہا تھا کہ مستحق ہونے یا نہ ہونے کی درخواست اور ثبوت مانگے جارہےہیں ، محکمہ تعلیم اور پرائیویٹ اسکول مینجمنٹ ایکشن لے۔

والدین نے وزیر تعلیم سندھ سے مطالبہ کیا تھا کہ گمراہ کرنیوالے اسکولوں کیخلاف ایکشن لیں اور شرائط لگانے والے نجی اسکولوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

خیال رہے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے نجی اسکولوں کو چھٹیوں کے دوران فیسوں میں 20 فیصد کمی کی ہدایت کی تھی۔

یاد رہے ڈائریکٹر جنرل پرائیویٹ اسکول ڈاکٹرمنسوب صدیقی نے سندھ کے تمام اسکولوں کو ہدایت دی تھی کہ صرف ماہانہ فیس وصول کریں اور دو ماہ یکمشت یا سہہ ماہی فیس وصول نہیں کی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں