تازہ ترین

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

کورونا، عالمی ادارہ صحت نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ کورونا پھر سر اٹھا رہا ہے، دنیا اس کے تدارک کے لیے پیشگی اقدامات کرے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر ٹیڈروس آڈہانوم گیبریوسس نے دنیا کو متنبہ کیا ہے کہ کورونا ایک بار پھر سر اٹھا رہا ہے جس کی روک تھام کے لیے عالمی اور قومی سطح پر پیشگی حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے جنیوا میں واقع مرکز میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاریکٹر ٹیڈروس آڈہانوم گیبریوسس نے دنیا کو کورونا وائرس اور اس کے تازہ پھیلاو کے بارے میں آگاہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ حالیہ دو ہفتوں کے دوران دنیا بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاو میں 30 فیصد اضافہ ہو چکاہے۔

ڈائریکٹر عالمی ادارہ صحت نے حکومتوں، ماہرین، دوا ساز کمپنیوں ، عالمی ادارہ صحت اور عوام کو اس سلسلے میں اپنی ذمے داریاں احسن طریقے سے ادا کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اس کی روک تھام کیلیے عالمی اور قومی سطح پر احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہوں گی۔

واضح  رہے پاکستان میں بھی ایک بار پھر کورونا کے مرض میں اضافہ ہورہا ہے جس کے بعد حکومت نے اس سے نمٹنے کے لیے ویکسینیشن تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی حکومت کا کورونا کے پھیلاؤ کی رفتار میں تیزی پر بڑا فیصلہ

وفاقی دارالحکومت کیلئے کورونا ویکسینیشن کا ہنگامی پلان تیار کرلیا ہے اور اس پر عملدرآمد کیلئے 2 ماہ کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -