The news is by your side.

Advertisement

پی آئی اے فلائٹ آپریشن بحال کرنے والے ڈائریکٹرزکا تبادلہ

کراچی: پی آئی اے ملازمین کے احتجاج اور ہڑتال کے دوران پی آئی اے کا فضائی آپریشن بحال کرنے والے دو ڈائریکٹروں کا تبادلہ کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ڈائریکٹرایئرپورٹ سروسزکیپٹن انور ادل کو سی بی اے یونین ایئرلیگ کے اہم رہنما شمیم اکمل کے کہنے پران کو عہدے سے ہٹادیا گیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق کیپٹن انورعادل بدستور چیف حج کوآرڈنیٹررہیں گے جبکہ پسنجر ہینڈلنگ سروسز کے جنرل منیجرعامربشیر کوڈائریکٹرایئرپورٹ سروسز کی ذمہ داریاں حوالے کردی گئیں۔

دوسری جانب ڈائریکٹرفلائٹ آپریشن نوید عزیزکا بھی پالپا کے کہنے پران کا تبادلہ کیا گیا، ان کی جگہ کیپٹن قاسم حیات نے ڈائریکٹر فلائٹ آپریشن کا چارج سنبھال لیا۔

واضح رہے کہ دونوں ڈائریکٹرہڑتال کے دوران پی آئی اے کا آپریشن بحال کرنے میں فعال کردارادا کررہے تھے۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں