تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

دو نابینا اور معذور بیٹوں کی ماں مدد کی طلب گار، دردناک ویڈیو

رپورٹ: تقدیس احمد

قدرت کا نظام ہے کہ اولاد چاہے جیسی بھی ہو والدین اس کا خیال ہاتھ کے چھالے کی طرح رکھتے ہیں، ان کی ہرممکن کوشش ہوتی ہے کہ وہ ان کی صحت اور آرام کا پورا خیال رکھیں۔

آج کے اس مہنگائی کے دور میں والدین کیلئے بچوں کی ضروریات پوری کرنا متوسط طبقے کیلئے بھی پریشانی کا باعث ہے تو اکیلی غریب عورت اپنے دو معذور بچوں کا خیال کیسے رکھ پاتی ہوگی۔

آج ہم آپ کی ملاقات ایک ماں سے کروا رہے ہیں جو تمام تر مشکلات کے باوجود اپنے معذور بچوں کو پال رہی ہے، غربت اور بچوں کی معذوری نے اس کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔

لاہور کی رہائشی سمیرا نامی خاتون کو اللہ نے چار بچوں کی نعمت سے نوازا، دوبیٹیاں اور دو بیٹے لیکن اس کو ان بچوں اور ماں کا مقدر ہی کہہ سکتے ہیں کہ دونوں بیٹے پیدائشی نابینا اور معذور ہیں۔

سمیرا کا کہنا ہے کہ ان کی آنکھوں میں سفید موتیا ہے اور یہ ٹانگوں سے چل پھر بھی نہیں سکتے، ڈاکٹرز کہتے ہیں کہ ان کو اچھی اور مہنگی غذا کھلاؤ۔

انہوں نے کہا کہ میرے شوہر مزدوری کرتے ہیں اور ان کی آمدنی بھی اتنی نہیں ہے کہ ان بچوں کی بیماری کے اخرااجت پورے کرسکیں۔

سمیرا نے بتایا کہ اب تک ان پر 7 سے آٹھ لاکھ روپے تک قرضہ بھی ہے اور مکان بھی کرائے کا ہے، انہوں نے مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ ان کی مدد کی جائے۔

Comments

- Advertisement -