تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

ہاتھوں اور پاؤں سے محروم جمناسٹک اسٹار، ویڈیو دیکھنے والے حیران رہ گئے

لاہور : دونوں ہاتھوں اور پاؤں سے محروم پاکستانی نوجوان نے ماہرانہ انداز میں جمناسٹک کا مظاہرہ کرکے لوگوں کے دل جیت لیے، لاہور کا محمد عظیم ہمت و حوصلے کی مثال بن گیا۔

محمد عظیم نے ہاتھ پاؤں سے معذوری کو کبھی اپنی کمزوری نہیں بننے دیا بلکہ اپنی اس محرومی کو طاقت میں بدلنے کے لیے انہوں نے جمناسٹکس شروع کی، ہاتھ پاؤں سے معذور جمناسٹک اسٹار اولمپکس میں پاکستان کا نام روشن کرنے کا خواہشمند ہے۔

ہاتھ پاؤں سے معذور نوجوان نے وہ کر دکھایا جو ہاتھ پاؤں والے ہٹے کٹے نوجوان بھی نہیں کر پاتے، محمد عظیم صرف جمانسٹک کا ہی ماہر ہی نہیں بلکہ ایک اچھا پینٹر اور استاد بھی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں محمد عظیم اور ان کے کوچ نذر محمد نے خصوصی شرکت کی اور اپنی کاوشون کے بارے میں ناظرین کو آگاہ کیا۔

محمد عظیم کا کہنا تھا کہ مجھے اسکول کے زمانے سے ہی شوق تھا کچھ بنیادی باتیں مجھے اسکول کے ٹیچر نے بتائی تھیں جس کے بعد یہ شوق پڑھتا چلا گیا، انہوں نے بتایا کہ وہ سارے کام کرسکتا ہوں جو ایک عام انسان کرسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ میں اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کروں اور دنیا میں اپنے ملک کا نام روشن کروں، اس کے علاوہ ایک اچھی نوکری کی بھی تلاش ہے کہ جس سے میری ضروریات آسانی سے پوری ہو سکیں۔

ایک سوال کے جواب میں محمد عظیم کے کوچ نذر محمد نے بتایا کہ ڈیڑھ سال سے عظیم کی ٹریننگ کررہا ہوں انہوں نے بہت جلدی یہ سب سیکھا، یہ کرکٹ اور فٹبال بھی بہت اچھا کھیل لیتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -