تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

کورونا وائرس، باپ اسپتال منتقل، معذور بیٹا بھوک سے ہلاک

بیجنگ: چین میں کورونا وائرس سے متاثرہ باپ کو اسپتال منتقل کیا گیا تو معذور بیٹا بھوک سے ہلاک ہوگیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین میں کورونا وائرس سے متاثرہ باپ کو اسپتال منتقل کیا گیا تو معذور بیٹا بھوک سے ہلاک ہوگیا، 16 سالہ چینگ دماغی فالج کا شکار تھا۔

چینگ کے والد اور بھائی کو کورونا وائرس سے متاثر ہونے پر اسپتال میں رکھا گیا تھا، 16 سالہ چینگ کو والد اور بھائی کھانا کھلایا کرتے تھے۔

رپورٹ کے مطابق حکام نے باپ اور بھائی کو زبردستی کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے اسپتال منتقل کردیا تھا، گھر پر اکیلا رہ جانے والا چینگ ایک ہفتے بعد موت کے منہ میں چلا گیا۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس، معمر جوڑے کی بستر مرگ پر ’الوداع‘ کہنے کی ویڈیو وائرل

میڈیکل رپورٹ کے مطابق اس ایک ہفتے کے دوران چینگ صرف دو بار ہی کچھ کھا سکا تھا۔

چینی حکومت نے غفلت کا مظاہرہ کرنے پر دو افسران کو برطرف کردیا جبکہ افسوسناک واقعہ چین کے صوبے ہوبئی میں پیش آیا۔

واضح رہے کہ چین میں خطرناک کورونا وائرس سے اب تک 425 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ ایک شخص ہانگ کانگ اور ایک فلپائن میں ہلاک ہوچکا ہے، وائرس سے صرف چین میں 20 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

Comments

- Advertisement -