تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

گوشت نہ کھانے کے نقصانات

عموماً یہ سوچا اور سمجھا جاتا ہے کہ سبزی انسانی صحت کے لیے بہت فائدے مند ہوتی ہے، لیکن انسانی جسم کو سبزی کے ساتھ ساتھ گوشت کی بھی ضرورت ہوتی ہے، اور گوشت نہ کھانا انسانی جسم کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے، بلکہ سبزی اور گوشت کا مناسب امتزاج ہی صحت کی بہترین علامت ہے۔

اکثر لوگ مذہبی و اخلاقی وجوہات کی بنا پر گوشت نہیں کھاتے یا پھر وہ سبزی زیادہ پسند کرتے ہیں مگر گوشت پروٹین کا ایک اہم ذریعہ ہے، اگر آپ کی خوراک سے گوشت کو اچانک نکال دیا جائے تو آپ کے جسم کیلئے یہ اچانک تبدیلی نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے، اور آپ کو کئی مسائل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

جلد بھوک لگنا

گوشت عمومی طور پر بھاری غذا سمجھی جاتی ہے، جب آپ اچانک گوشت کھانا بند کر دیتے ہیں تو ہو سکتا ہے کہ آپ کو آپ کا کھانا کم محسوس ہونے لگے، اور آپ کو جلد بھوک بھی لگنا شروع ہوجائے، تو اس کیلئے آپ کو چپس یا دیگر اسنیکس اپنے پاس رکھنا ہوں گے تاکہ آپ اس بھوک کو مٹاسکیں۔

جلد کے مسائل

اس کے علاوہ اگر آپ بالکل صاف جلد کا خواب دیکھ رہے ہیں تو اچانک آپ کی خوراک سے گوشت کا نکل جانا ناخوشگوار حیرت کا باعث بن سکتا ہے۔ سرخ گوشت امینو ایسڈز سے بھرپور ہوتا ہے جو کولیجن کی پیداوار کے لیے ضروری ہے اور ضروری غذائی اجزاء کافی مقدار میں نہ ملنے سے آپ کی جلد پھیکی پڑ سکتی ہے۔

گوشت میں زنک ہوتا ہے اور زنک تو کئی سبزیوں میں بھی پایا جاتا ہے لیکن گوشت کے مقابلے میں کم مقدار کی وجہ سے آپ کی جلد متاثر ہوسکتی ہے اور آپ کے چہرے پر مہاسے نکل سکتے ہیں یا پھٹ بھی سکتی ہے۔

بالوں کیلئے نقصان

گوشت چھوڑنے سے آپ کو باقاعدگی سے زنک ملنے کی مقدار میں کمی ہوجاتی ہے، زنک میں کمی آپ کے بالوں کے گرنے کا باعث بھی بن سکتی ہے۔

پیٹ میں درد اور بدہضی کا سامنا بھی کرنا پڑسکتا ہے

سبزیاں کھانے سے آپ کی آنت کو یقینی طور پر فائدہ ہوگا لیکن اچانک گوشت چھوڑنے سے آپ کے پیٹ میں موجود بیکٹیریا پریشان ہوسکتے ہیں کیونکہ جب آپ اپنی خوراک میں ڈرامائی طور پر تبدیلی کرتے ہیں اور ایسی غذائیں کھانا شروع کر دیتے ہیں جو آپ کی عادت سے مختلف ہوتے ہیں تو یہ پیٹ میں درد اور بدہضمی کا سبب بن سکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -