تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

بچوں میں بھی چینی کے زائد استعمال کے نقصانات سامنے آنے لگے

واشنگٹن : ماہرین نے والدین کو بچوں کی ذہنی نشوونما بہتر بنانے کےلیے میٹھا کم کھلانے کی تجویز دے دی۔

میٹھا کھانے کے شوقین بچے بڑے سب ہی ہوتے ہیں، طبی جریدے ٹرانزیشنل سائیکاٹری میں شائع ہونے والی تحقیق میں ماہرین نے کہا ہے کہ زیادہ میٹھا کھانے سے بچوں کی ذہنی نشوونما میں متاثر ہوتی ہے۔

یہ انکشاف امریکا کی جارجیا یونیورسٹی میں ہونے والی تحقیق میں ہوا، جس میں ماہرین نے کہا کہ زیادہ میٹھا کھانے سے بچوں کے سیکھنے اور یادداشت سے متعلق اہم ترین حصے ہپوکیمپس پر منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔

ماہرین نے اس تحقیق کےلیے یومیہ بنیادوں پر چوہوں کو میٹھی اشیاء و مشروبات کا استعمال کرایا، جس سے پتہ چلا کہ زیادہ میٹھے سے معدے کے بیکٹریا میں ایسی تبدیلیاں آتی ہیں جو یادداشت میں تنزلی کا باعث بنتی ہیں۔

امریکی ماہرین نے کہا کہ بچپن میں چینی کا زیادہ استعمال بظاہر دماغ کی سیکھنے اور یادداشت کی صلاحیتوں کو متاثر کرتا ہے۔

ماہرین نے بتایا کہ جو چوہے چینی سے دور تھے ان کی صحت پر ایسے کوئی منفی اثرات مرتب نہیں ہوئے۔

Comments

- Advertisement -