The news is by your side.

Advertisement

آئی جی سندھ اور سندھ حکومت میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے

کراچی : آئی جی کے براہ راست وفاقی حکومت کو خط لکھنے پر مراد علی شاہ برہم ہوگئے، آئی جی سندھ کے خط کو خلاف قانون قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت اور انسپکٹر جنرل سندھ پولیس کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے آگئے، آئی جی کے براہ راست وفاقی حکومت خط لکھنے پر وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ برہم ہوگئے۔

آئی جی سندھ نے 30 مارچ کو وفاقی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو خط ارسال کیا تھا، جس میں ناپسندیدہ افسران کی خدمات وفاقی حکومت کو واپس لینے کی سفارش کی گئی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ کے اظہار برہمی پر سندھ حکومت نے منظوری کے بغیر خط لکھنے پر آئی جی کو تنبیہی خط لکھ دیا۔

سندھ حکومت کی جانب سے خط میں آئی جی کے خط کو قانون کے خلاف قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ آئی جی سندھ نے گورنمنٹ رولز آف بزنس 1986 کی خلاف ورزی کی ہے۔

خط کے متن میں سندھ سرکار کا کہنا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو منظور کے بغیر خط نہیں لکھا جاسکتا، پولیس افسران کی خدمات سے متعلق فیصلہ وزیراعلیٰ کی منظوری سے ہوگا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں