تازہ ترین

دُم سے بندھے 5 چوہے دریافت، تصویر سامنے آگئی

ماسکو: روس میں دُم سے بندھے 5 چوہے دریافت کرلیے گئے جن کی تصویر دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق متعدد چوہوں کی دم آپس میں بندھ جانے کے باعث وہ ایک دوسرے سے منسلک ہوجاتے ہیں اور ایسی عجیب صورتحال کو ’ریٹ کنگ‘ کہا جاتا ہے۔

دم سے بندھے چوہوں کے معاملے پر سولہویں صدی عیسوی میں کافی کچھ کہا گیا لیکن حال ہی میں ایک روسی کسان نے پانچ چھوٹے چوہوں کو آپس میں دُم سے بندھی ایک گٹھان کی شکل میں دریافت کیا۔

اس دریافت کے بعد سائنسدان ایک بار پھر سر جوڑ کر بیٹھ گئے ہیں گوکہ سائنسدان اب تک یہ معاملہ حل نہیں کرسکے ہیں کہ ان کی دم آپس میں کس طرح ایک دوسرے سے الجھ کر گٹھان کی شکل اختیار کرلیتی ہیں۔

چوہوں کی دُم بندھ جانا کوئی قدرتی عمل ہے یا صرف انسانوں کا پیدا کردہ کوئی خام خیالی پر مبنی معاملہ ہے اب روس کے ایک سیلاب زدہ کھیت سے ریٹ کنگ کا ملنا ایک بار پھر اس کے وجود پر بحث کا سبب بن رہا ہے۔

Comments

- Advertisement -