تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

مصر کا سب سے بڑا اور 3 ہزار سال قدیم شہر دریافت

مصری آثار قدیمہ نے دارالحکومت قاہرہ سے دور تین ہزار سال پرانا شہر دریافت کرلیا، جو اب تک دریافت ہونے والا سب سے بڑا اور قدیم شہر ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مصر میں تین ہزار برس پرانا شہر ‘گمشدہ سنہری شہر’ دریافت ہوا ہے، جو 1353 سے 1391 قبل مسیح میں فرعون امین حوتب سوم کی حکمرانی میں آباد تھا۔

ماہرین آثار قدیمہ کو کھدائی کے دوران قیمتی زیورات، رنگین مٹی کے برتن، اور مصریوں کے تعویذ سمیت دیگر قیمتی اشیاء بھی ملی ہیں۔

ماہرین نے میڈیا کو بتایا کہ قدیم شہر میں بیکری، رہائشی علاقہ اور انتظامیہ ضلع بھی برآمد ہوا، کھدائی کے دوران مٹی کی کچھ اینٹیں بھی برآمد ہوئیں جس پر فرعون امین حوتپ سوم کی مہر ثبت تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق قاہرہ سے 500 کلومیٹر دور برآمد ہونے والا شہر زمین کے نیچے محفوظ حالت میں موجود تھا، جس کی دیواریں اور کمروں میں رکھی روزمرہ کی اشیاء بھی ملی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ قوی امکان ہے کہ مزید کھدائی کے دوران یہاں سے اصل حالت ایسے مقبرے بھی دریافت ہوجائے جن میں خزانے چھپائے گئے ہوں۔

ٹیم کے بیان کے مطابق جان ہوپکنز یونیورسٹی میں مصری آرٹ اور آثار قدیمہ کے پروفیسر بیٹسی برائن نے تقریباً سو سال پہلے دریافت ہونے والے توتن خامون کے مقبرے کے بعد اسے دوسری سب سے اہم دریافت قرار دیا ہے۔

Comments

- Advertisement -