تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کروناوائرس کی تیزرفتار تشخیص کا نیا طریقہ دریافت

برلن: جرمن سائنسدانوں نے کروناوائرس کی تیزرفتار  تشخیص کا نیا طریقہ تلاش کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق جرمنی کے سائنس دانوں کی جانب سے تلاش کیے جانے والے نئے طریقہ کار سے ٹیسٹ کی رفتار میں کئی گنا اضافہ ہوجائے گا۔ جرمنی میں روزانہ 40 ہزار ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔

نئے طریقہ کار سے جرمنی روزانہ 4 لاکھ ٹیسٹ کرنے کے قابل ہو جائے گا۔ جرمن ریڈ کراس اور انسٹی ٹیوٹ برائے میڈیکل وائرولوجی نے مل کر نیا طریقہ تلاش کیا۔ ماہرین نے اسے اہم پیش رفت قرار دے دی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نئے طریقے کے ذریعے صرف 2 سے 3 گھنٹے کے اندر پتا لگایا جاسکے گا کہ کوئی بھی شہری کروناوائرس کا شکار ہے یا نہیں۔ اس سے قبل یہ طریقہ دیگر امراض کے لیے بھی استعمال کیا جاچکا ہے۔

جاپان، کرونا کا ممکنہ علاج، مریضوں پر آزمائش کی تیاری

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طرح ڈاکٹرز بہت کم وقت میں ٹیسٹ کا نتیجہ شہری کو پہنچا سکتے ہیں۔

دوسری جانب جاپان میں ادویات بنانے والی کمپنی نے کروناوائرس کا علاج دریافت کرلیا جسے جلد ہی انسانوں پر آزمایا جائے گا۔ ’’ایویجن‘‘ نامی دوا کو انسانوں پر آزمانے سے متعلق تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوگئیں، جلد جاپان میں کروناوائرس کے مریضوں پر استعمال کی جائے گی۔

Comments

- Advertisement -