منگل, فروری 18, 2025
اشتہار

جانوروں میں جلدی بیماری: لائیو اسٹاک فارمرز کا بڑا دعویٰ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: جانوروں میں جلدی بیماری کا معاملہ ڈیری ایگری کلچر لائیو اسٹاک فارمرز ایسوسی ایشن نے گائے کے گوشت اور دودھ کو وائرس سے پا ک اور انسانوں کے استعمال کے لیے صحت بخش قرار دے دیا۔

 ڈیری ایگری کلچر لائیو اسٹاک فارمرز ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ مویشیوں میں جلدی بیماری سے انسانوں کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

انہوں نے دعوی کیا کہ بیماری میں مبتلا جانور ایک ہفتے میں صحت مند ہو جاتا ہے اور ان کا گوشت اور دودھ قابل استعما ل ہے۔

پیٹرن انچیف ڈی ایل ایف اے حارث مٹھانی نے کہا کہ چار ماہ قبل جانوروں میں جلدی بیماری افریقہ سے جانوروں کے زریعے آئی۔تاہم فارمرز نے اپنے طور پر بیرون ممالک سے جلدی بیماری کی ویکسین منگوائی گئیں۔احتیاطی اقدامات سے جانوروں میں جلدی بیماری ختم ہو رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کی خبروں سے اس کاروبار سے وابستہ افراد متاثر ہوئے اور عوام میں خوف پھیل گیا گوشت اور دودھ کے حوالے سے عوام میں خوف پھیلایا گیا کہ یہ مضر صحت ہے غلط پروپیگنڈے کے بعد دکانوں سے گوشت اور دودھ خریدنا بند کردیا۔

حارث مٹھانی کا کہنا تھا کہ دودھ اور گوشت ہمارے گھر افراد بھی استعمال کرتے ہیں اور مضر صحت نہیں ہے سوشل میڈیا پر جانوروں کی بیماری کا غلط پروپیگنڈا چلانے پر سائبر کرائم اور عدالت سے رجوع کریں گے۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں