تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

گلے کی سوزش ٹھیک کرنے کے گھریلو نسخے

گلے میں درد ہے تو ڈاکٹر کے پاس جانے کی ضرورت نہیں ان ٹوٹکوں پر عمل کرکے دیکھیں تین دنوں میں گلے کی سوزش خود بخود ٹھیک ہوجائے گی۔

نزلہ زکام ایسا مرض ہے جو ہر عمر کے بیشتر افراد کو عموماً لاحق ہوتا رہتا ہے لیکن اسے زیادہ تکلیف دہ چیز گلے کی سوزش ہے گلے میں شدید تکلیف کا باعث بنتی ہے اور کھانا نگلنا بھی انتہائی مشکل ہوجاتا ہے اور تو اور گلے کا درد انسان کو بستر پر کروٹیں بدلنے پر بھی مجبور کردیتا ہے۔

لیکن آپ کو گلے کے درد میں فوری طور پر ڈاکٹر کے پاس جانے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ اینٹی بائیوٹیک ادویات جسم کی قوت مدافعت کو کمزور کردیتی ہے۔

ہم آپ کو کچھ گھریلو ٹوٹکے بتا رہے ہیں گلا خراب ہونے کی صورت میں یہ نسخے آزما کر دیکھیں ضرور فائدہ ہوگا اور تین دن میں آپ کا گلا بلکل ٹھیک ہوجائے گا۔

پہلا : ہلدی اور گڑ

عموماً سب ہی گھروں میں گڑ اور ہلدی موجود ہوتی ہے تو آپ گلے میں سوزش کی صورت میں ہلدی اور گڑ کو مکس کرلیں اور ہر تھوڑی دیر بعد اسے کھاکر اوپر سے گرم پانی پی لیں۔

دوسرا : پارسلے(اجوائن) اور گڑ

پارسلے اجوائن کو کہتے ہیں جو نئی نسل کو یقیناً نہیں پتہ ہوگا۔ اجوائن خراسانی کو گڑ کے ساتھ ملاکر پانی میں ابال کر قہوہ بنالیں اور تھوڑی تھوڑی دیر بعد وہ قہوہ نوش کریں جلد ہی بند گلا کھل جائے گا۔

Comments

- Advertisement -