تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

سندھ میں حالیہ بارشوں کے بعد وبائی امراض پھیل گئے

کراچی: دو ماہ کے دوران سندھ میں مختلف سرکاری اسپتالوں اور میڈیکل کیمپوں میں 5 لاکھ 64 ہزار 634 مریضوں کا علاج کیا گیا ہے۔

یکم جولائی سے 2 ستمبر تک مریضوں کی رپورٹ محکمہ صحت کے ڈی جی نے حکام کو پیش کر دی جس کے مطابق دو ماہ کے دوران 1 لاکھ 25 ہزار سے زائد جلدی امراض میں مبتلا مریضوں کا علاج کیا گیا۔

ڈی جی ہیلتھ کی رپورٹ میں کہا گیا کہ ڈائریا کے 1 لاکھ 34 ہزار مریض علاج کے لیے اسپتالوں اور میڈیکل کیمپوں میں رجسٹرڈ ہوئے، محکمہ صحت کے اسپتالوں میں مون سون کے دوران ملیریا کے 44 ہزار 832 مریض بھی رجسٹرڈ ہوئے۔

مزید پڑھیں: خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے نقصانات کی رپورٹ جاری

رپورٹ کے مطابق بارشوں کے دوران 101 افراد کو سانپوں نے ڈس لیا جنہیں محکمہ صحت نے طبی امداد دی، دو ماہ کے دوران 548 افراد کو کتوں نے کاٹ لیا جبکہ گزشتہ روز 2 مریض علاج کے لیے آئے۔

مون سون کے دوران پھیپھڑوں کے امراض اور سانس کی تکلیف میں مبتلا 1 لاکھ 19 ہزار 159 مریضوں کا علاج کیا گیا، مختلف بیماریوں کے ایک لاکھ 69 ہزار 815 مریض علاج کے لیے داخل ہوئے۔

Comments

- Advertisement -