اتوار, جنوری 18, 2026
اشتہار

گلی سڑی سبزیاں پھل فروخت ہونے سے کراچی میں بیماریاں پھیلنے کا خطرہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سبزی منڈی میں گندگی اور تعفن کے باعث گلی سڑی سبزیاں پھل فروخت ہونے سے کراچی میں بیماریاں پھیلنے کا خطرہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کی سبزی منڈی میں بارش نے تباہی مچادی، بارشوں کے بعد سبزی منڈی کچرے اور کیچڑ کا مرکز بن گئی، سبزی منڈی میں کیچڑ اور کچرے کے باعث تعفن زدہ بیماریاں پھیلنے لگی۔

سبزی منڈی مارکیٹ کمیٹی منڈی میں کچرہ اور کیچڑ صاف کرنے میں ناکام ہے جبکہ گندہ پانی اور کیچڑ نکاسی نہ ہونے کی وجہ سے جمع ہوگیا۔

تاجر اور خریدار گندے ماحول میں کام کرنے پر مجبور ہیں، سبزی منڈی میں گندی تعفن کے باعث گلی سڑی سبزیاں پھل فروخت ہونے سے کراچی میں بھی بیماریاں پھیلنے کا امکان ہے۔

ہول سیل فروٹ ویجیٹیبل منڈی میں لاکھوں روپے کا مال بارش کی نظر ہوگیا، منڈی انتظامیہ کی غفلت اور لاپرواہی سے تاجروں کو شدید نقصان پہنچا ، سبزیاں فروٹ بارش کے پانی سے برباد ہوگئے ، جس کے بعد قیمتوں میں من مانا اضافہ کر دیا گیا۔

+ posts

انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں