تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

ثانیہ نشتر کا بھیس بدل کر احساس ایمرجنسی کیش مرکز کا اچانک دورہ

اسلام آباد: وزیراعظم کی معاون خصوصی ثانیہ نشتر نے بھیس بدل کا احساس ایمرجنسی کیش مرکز کا اچانک دورہ کیا اور مستحق خواتین اور مرد حضرات سے مسائل دریافت کیے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کی معاون خصوصی ثانیہ نشتر نے صارف کا روپ لے کر بری امام کے کیش مراکز کا اچانک دورہ کیا، کیش مراکز میں موجود صارفین بھی انہیں نہ پہچان سکے۔

ثانیہ نشتر نے ایمرجنسی کیش کی وصولی کے دوران پیش آنے والے مسائل دیکھے، رقم کی تقسیم میں کرونا سے بچاؤ کے حفاظتی اقدامات کا بھی جائزہ لیا۔

معاون خصوصی نے ثانیہ نشتر نے سینٹر میں موجود مستحق خواتین اور مرد حضرات سے گفتگو بھی کی، ان کا کہنا تھا کہ حقائق کو جانچنے کے لیے اس طرح کے اچانک دورے بہت ضروری ہیں۔

ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ احساس ایمرجنسی کیش پروگرام میں سیاسی مداخلت اور اقربا پروری کا کوئی راستہ نہیں ہے، سماجی تحفظ کے اس پروگرام میں شفافیت ہماری اولین ترجیح ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال جون میں ثانیہ نشتر نے برقع پہن کر بی آئی ایس پی پوائںٹس کے اچانک دورے کیے تھے، ان کو برقع میں مستحق خواتین کے ساتھ مراکز میں دیکھ کر عملہ حیران رہ گیا تھا۔

ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے غربا و مستحقین کی زندگیاں بدلنے کا عزم کررکھا ہے، بی آئی ایس پی امداد کے ساتھ پسماندہ علاقوں کے 80 ہزار غربا کو قرض دیں گے۔

Comments

- Advertisement -