اداکارہ دیشا پٹانی پر ناگن اداکارہ مونی رائے اور سورج نمبیار کا گھر توڑنے کا الزام لگ گیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ مونی رائے نے سورج نمبیار سے علیحدگی کے بعد انسٹاگرام کا کمنٹ سیکشن بند کردیا جبکہ جوڑے نے مشترکہ پوسٹ میں طلاق کی تدیق کی اور رازداری کی درخواست کی تھی۔
اداکارہ نے جلد ہی اپنے کمنٹس سیکشن کو بند کردیا اور موجودہ کمنٹس کو چھپا دیا ہے۔
فی الحال ان کی مشترکہ پوسٹ پر کوئی تبصرہ نظر نہیں آرہا جبکہ سوشل میڈیا صارفین جو حالیہ پوسٹ پر تبصرہ نہیں کرسکے وہ مونی کی پرانی پوسٹس پر آگئے ہیں اور اداکارہ دیشا پٹانی کو ان کے گھر کو برباد کرنے کا الزام لگا رہے ہیں۔
یہ پڑھیں: مونی رائے نے سورج نمبیار سے علیحدگی کی تصدیق کردی
ایک صارف نے لکھا کہ ’دیشا پٹانی آپ نے کروادی مونی اور ہمارے سورج کے بیچ لڑائی۔‘ دوسرے کا کہنا تھا کہ ’طلاق کے بعد نئے شوہر دیشا (طلاق کے بعد نیا شوہر دیشا ہوگا۔‘
واضح رہے کہ گزشتہ روز مونی رائے اور سورج نمبیار نے مشترکہ پوسٹ میں لکھا تھا کہ ہم میڈیا کے بعض حلقوں کی جانب سے ہماری ذاتی زندگیوں میں غیر ضروری اور دخل اندازی کی طرف توجہ دلاتے ہیں، ہم یہ بتانا چاہتے ہیں کہ ہم نے علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور معاملات کو نجی اور خوش اسلوبی سے حل کرنے کے لیے ضروری وقت نکال رہے ہیں۔
جوڑے نے کہا تھا کہ ہماری نجی زندگیوں کو سنسنی خیز بنانے کی کوششیں کی گئی ہیں، ہم آنے والے وقتوں میں اپنی دوستی کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔ ہم آپ کے فہم کی قدر کرتے ہیں، اس وقت کے دوران ہماری پرائیویسی کا احترام کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ مونی رائے اور سورج نمبیار نے 2022 میں شادی کی تھی۔
صحافی و بلاگر، 10 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں


