تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

بھنگ سے جراثیم کش کپڑا تیار، مستقبل میں شہری بھنگ کا جوڑا پہن سکیں گے

فیصل آباد : زرعی یونیورسٹی فیصل آباد نے بھنگ سے جراثیم کش کپڑا تیار کرلیا، بھنگ سے تیار کردہ کپڑا ملک میں کپاس کی کمی پر قابو پانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا پر بھنگ سے تیار کردہ کپڑے سے متعلق رپورٹ نشر کی گئی،جس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں جہاں بھنگ کا استعمال ممنوع ہے وہیں اب مارکیٹ میں بھنگ سے تیار کردہ کپڑا اور چادر بھی آنے والی ہے۔

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ماہرین نے بھنگ سے ایسا منفرد کپڑا تیار کیا ہے جو سستا تو ہوگا، ساتھ ہی ساتھ جراثیم کش بھی ہوگا۔

واضح رہے کہ پاکستان میں بھنگ کا استعمال ممنوع ہے لیکن دنیا بھر میں بھنگ سے مہنگی مہنگی اشیاء تیار کی جارہی ہیں۔

جی ہاں ! برطانیہ، آسٹریلیا اور برازیل میں بھنگ کی کاشت کو قانونی حیثیت حاصل ہے جبکہ کینیڈا، فن لینڈ، اٹلی اور جرمنی بھنگ کی کاشت ممنوع نہیں۔

دنیا بھر میں پانچ ہزار سے زائد ادویہ میں بھنگ کا استعمال کیا جاتا ہے جبکہ بھنگ کے تیل کا بھی ادویات میں استعمال ہوتا ہے، رپورٹ کے مطابق دھاگہ اور ادویہ سازی پر توجہ مرکوز کی جارہی ہے۔

چیئرمین زرعی یونیورسٹی فیصل آباد ڈاکٹر اسد فاروق بھنگ سے تیار کردہ فائبر سستی ہوگی اور جراثیم کش بھی ہوگی اور دنیا بھر میں بھنگ کے تیل سے دوا تیار کی جاتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بھنگ سے لیبارٹری کی حد تک تجربے کے ساتھ ساتھ انڈسٹریل بنیاد پر بھی تجربہ کیا گیا ہے اور ساتھ ہی یو ایس ایپرئل کے ساتھ بھنگ سے کپڑے کی تیاری کےلیے ایم او یو بھی دستخط کیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -