جمعرات, جنوری 23, 2025
اشتہار

ڈسکہ فائرنگ کس کے ایما پر ہوئی؟ پی ٹی آئی رہنما کا بڑا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

سیالکوٹ: ڈسکہ کے حلقے این اے 75 میں پولنگ اسٹیشن پر فائرنگ میں ملوث حمزہ نامی ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے،

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈسکہ کے حلقہ این اے 75 کے پولنگ اسٹیشن پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں دو سیاسی کارکن جاں بحق ہوئے تھے۔

پولنگ اسٹیشن پر فائرنگ کا مقدمہ انیس فروری کوتھانہ بمبانوالہ میں درج ہواتھا، تھانہ بمبانوالہ پولیس نے نامزد ملزم حمزہ بٹ کوگرفتار کرلیا ہے جبکہ دیگر ملزمان خالدباگڑی اورجاوید بٹ نے عبوری ضمانتیں کروالی ہیں۔

- Advertisement -

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا کہ ڈسکہ میں 2 بے گناہ افراد کے قتل اور خونی کھیل میں ملوث مرکزی ملزم حمزہ بٹ گرفتار کر لیا گیا ہے، ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم کیپٹن صفدر اور رانا ثناءاللہ کا فرنٹ مین ہے۔

ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ کیا مریم نواز اب بھی انکار کریں گی کہ ان غنڈوں کو ان کی جماعت کی سرپرستی حاصل نہیں؟، دوسرے مرکزی ملزم جاوید بٹ کی تصاویر کیپٹن صفدر کے ساتھ منظر عام پر آ چکی ہیں جس کی گرفتاری کیلئے پنجاب پولیس کی ٹیمیں مسلسل چھاپے مار رہی ہیں! بہت جلد بے گناہ شہیدوں کے دونوں مجرمان کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔

عثمان ڈار کا مزید کہنا تھا کہ آج شام 6 بجے حکومتی وزراء کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس ہو گی، این اے 75 کے انتخابی نتائج سے متعلق مریم نواز کے پے در پے جھوٹ اور بے بنیاد الزامات کو بے نقاب کریں گے، جس جھوٹے بیانئیے کو خونی سیاست سے پروان چڑھانے کی کوشش کی جا رہی اس کی اصلیت ڈسکہ کی عوام کے سامنے رکھیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں